شام میں خوفناک دہشتگردانہ حملہ؛سہ روزہ عام سوگ

شام

?️

سچ خبریں: شام کے شہر حمص میں ایک فوجی کالج پر کل شام ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد اس ملک کی حکومت نے 3 روزہ عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل شام کو شام کے شہر حمص کے طلباء کی گریجویشن تقریب کو دہشت گرد گروہوں کے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس ملک کی حکومت نے اس دہشت گردانہ کاروائی کے متاثرین کے لیے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرقی شام میں دہشتگردانہ حملہ؛10 عام شہری شہید

الجزیرہ نے اطلاع دی ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں 67 افراد ہلاک اور 211 زخمی ہوئے چونکہ اس تقریب میں فارغ التحصیل افراد کے اہل خانہ بھی موجود تھے اس لیے اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچوں سمیت متعدد شہری بھی شامل ہیں۔

رشیا ٹوڈے کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ شام کے وزیر دفاع اور حمص کے گورنر اس گریجویشن تقریب میں موجود تھے اور ان کے جانے کے بعد یہ حملہ کیا گیا۔

ایک اعلیٰ سطحی ذریعے نے اسپوٹنک کو بتایا کہ حمص فوجی کالج کے اندر دھماکے کے وقت شام کے وزیر دفاع کی موجودگی کے بارے میں سائبر اسپیس میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع تقریب میں موجود تھے تاہم وہ تقریب کے بعد کالج سے چلے گئے اور یہ دہشت گرد حملہ وزیر دفاع کے جانے کے 21 منٹ بعد کیا گیا۔

دوسری جانب شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ جرم مجرموں کے خونی اور وحشیانہ دہشت گردانہ عمل پر اصرار کی طرف اشارہ کرتا ہے جس سے شامی قوم کئی سالوں سے نبرد آزما ہے۔

مزید پڑھیں: شام پر صیہونی حملوں کے مقاصد

شامی حکومت اس بات پر زور دیتی ہے کہ دہشت گردی کی یہ کاروائی دہشت گردی کی لعنت اور اس کے حامیوں کے خاتمے کی کوششوں سے پیچھے ہٹنے کا سبب نہیں بنے گی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا

بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرادی گئی۔ جیل ذرائع

?️ 21 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) اڈیالہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی

صیہونیوں کے سعودی عرب دوروں کی تعداد میں اضافہ

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:ایک صہیونی سیاح اپنی گاڑی کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے

واشنگٹن جمہوریت سے بیگانہ ہے:چین

?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ

7 اکتوبر کی کارروائی کی اسرائیل نے بھاری قیمت ادا کی: اسموتریچ

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کے وزیر خزانہ بزلیئل اسموتریچ کا کہنا ہے کہ

زلنسکی نے روسی وفد کو احمق قرار دے کر جنگ بندی کی تجویز رد کر دی

?️ 4 جون 2025سچ خبریں:یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے روس کی جانب سے جنگ زدہ

کراچی: منگھو پیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

?️ 9 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں منگھو پیر کے علاقے گلشن توحید میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے