اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے  کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ، پنجاب کے دارالحکومت لاہور، خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی زلزلے  کے  جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے قریب تھا۔

اس کے علاوہ پنجاب کے شہروں سرگودھا، چنیوٹ، ملتان، ڈیرہ غازی خان،جھنگ، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، چیچہ وطنی، لودھراں، دنیاپور، کہروڑ پکا اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ادھر پشاور، ڈیرہ اسمعٰیل خان اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں، دکانوں سے باہر نکل آئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان شادی والا جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سوات سمیت خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دوپہر ایک بجکر 20منٹ پر محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.5 محسوس کی گئی تھی۔

زلزلے  کے جھٹکے سوات اور اس کے گردونواح میں محسوس کیے گئے اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

زلزلے کی گہرائی 151 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز ہندو کش کے پہاڑی میں تھا جہاں اس علاقے میں اکثر زلزلے کے  جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں 29 اگست کو 5.4 شدت کے زلزلے کے  جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق زلزلے  کے جھٹکے مردان، مالاکنڈ، ہنگو، بونیر، شانگلہ، دیر اور چارسدہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں محسوس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف مغربی ممالک کی خیالی ڈیڈ لائن

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں ڈیڈ

نیتن یاہو نے جنوبی لبنان سے UNIFIL فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیوں کیا؟

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کے جنوب میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی

اسرائیلی معیشت پر ۱۲ روزہ جنگ کے تباہ کن اثرات

?️ 21 جولائی 2025اسرائیلی معیشت پر ۱۲ روزہ جنگ کے تباہ کن اثرات ایران کی

ابھی جنگ روکنے کا وقت نہیں آیا: اسموٹریچ

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے غزہ کی پٹی میں

قرض پروگرام کا پہلا جائزہ، حکومت، آئی ایم ایف کے درمیان بیک اپ اقدامات پر اتفاق

?️ 10 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مالیاتی اور زری اہداف سے انحراف کی صورت

عثمان خالد بٹ اور اشنا شاہ کی فلسطین تنازع پرغلط معلومات پھیلائے جانے کی نشاندہی

?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فلسطین تنازع پر جہاں عالمی نشریاتی ادارے جانبدارانہ

صیہونی حکومت کے توانائی کے وسائل کا 70 فیصد مزاحمتی ڈرونز کے قبضے میں

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے سپورٹ کمانڈر نے اعلان کیا کہ ڈرون، پورٹیبل

100سالہ مزاحمتی کی کہانی

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: پچھلے ایک سو سالوں میں قبضے، محاصرے اور جنگ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے