?️
اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کر کے تمام انسانی اقدار اور بین الاقوامی قانون کی دھجیاں بکھیر دیں انہوں نے مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی افواج کے حملے پر عالمی پارلیمانی سربراہان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے پارلیمانی سربراہان کو خطوط لکھے ہیں جن میں مسجد الاقصیٰ کے نہتے فلسطینی نمازیوں پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔
صادق سنجرانی نے خطوط میں مسجد الاقصیٰ میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں کے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے سربراہان سے مخاطب ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ ‘آپ کی توجہ ماضی قریب میں مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر حملے کی جانب دلاتا چاہتا ہوں، مسجد الاقصیٰ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس جگہ ہے، اس اقدام سے تمام انسانی اقدار اور بین الاقوامی قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں’۔
اپنے خطوط میں چیئرمین سینیٹ نے لکھا ہے کہ ‘رمضان المبارک میں اسرائیلی افواج کا نمازیوں پر حملہ انسانی حقوق اور عالمی انسانی قوانین کے خلاف ورزی ہے، مسجد الاقصیٰ میں نمازوں پر ظلم و بربریت نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ کسی مذہب کے لیے قابل قبول نہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سربراہان پارلیمنٹ اس ظالمانہ اقدام کی مذمت اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسرائیلی افواج کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر مسلسل کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں 300 فلسطینی شہری زخمی ہوچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہمارے کمانڈروں کا قتل ہمارے اعزاز کا تمغہ ہے: قسام بٹالین
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شہید صالح العروری کے
جنوری
صیہونیوں کے لیے ہد ہد کا پیغام
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ملٹری میڈیا نے حال ہی میں ان
جولائی
لبنان میں صہیونی جاسوس کی گرفتاری کی تفصیلات
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے ذرائع نے صہیونی حکومت کے ایک جاسوس کی گرفتاری
جنوری
دنیا افغانستان کو نہ بھولے:عالمی ادارہ صحت
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:کابل میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے لو ڈوپنگ نے گزشتہ
جون
داسو ڈیم منصوبے پر پاکستان اور چین جلد دوبارہ کام شروع کریں گے: دفتر خارجہ
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) داسو ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے
جولائی
روس پر سے پابندیاں ہٹانے کے لیے یورپ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:یورپی ممالک کے بعض دارالحکومتوں میں عوام نے روز مرہ کی
اکتوبر
مایا علی پر فدا ہوں، یہ بات ان کو بھی پتا ہوگی، اسامہ خان
?️ 29 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار اسامہ خان نے کہا ہے کہ وہ
جنوری
طوفان الاقصیٰ کے اثرات
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی طرف
اپریل