?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی جارحیت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت ناقبل برداشت ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہےان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جارحیت پر عالمی برادری فوری حرکت میں آئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو یکجا کیا جائے، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، رمضان میں نہتے فلسطینیوں پر بدترین تشدد کیا گیا، اسرائیل طاقت کے استعمال کو فوری بند کرے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت ہے، جارحیت کرنے والے اسرائیل اور مظلوم فلسطینیوں کو ایک صف میں نہ کھڑا کیا جائے، پاکستان ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم کرنے سے روکا جائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں میڈیا ہاؤسز کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلم امہ کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے، مشکل وقت میں فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین میں سیز فائر ہماری ترجیح ہے۔
عالمی برادری کی جانب سے بھرپور احتجاج کے بعد بھی اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں، غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کی فضائی بمباری سے مزید 8 معصوم بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 200 تک جاپہنچی ہے جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں اسرائیل کے 10 شہری بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی اسرائیل کو بچانے کی نئی پالیسی
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ اسرائیل میں میزائل دفاعی نظام تھاڈ کے ساتھ 100
اکتوبر
افریقہ میں سعودی کے ورود کی مختلف جہتیں
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:ہارورڈ یونیورسٹی کے محقق نک کمبل نے افریقی براعظم پر اثر
اگست
امریکی حکومت یوکرین میں اپنے فوجیوں کی تعداد ظاہر کرنے پر مجبور
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کی نئی قرارداد کے مطابق اس ملک کو یوکرین
اپریل
اگلے مہینےسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے
اکتوبر
ہم چاہیں یا نہ چاہیں، چین ایک عظیم طاقت بن کر رہے گا:یورپی یونین
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربرہ کا کہنا ہے کہ
مئی
معذرت خواہی یا دھوکہ دھڑی ؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوآحبیب نے بتایا کہ سویڈن کی
جولائی
دہشتگردی کی جڑ کہاں ہے؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: عالمی افراتفری کے پھیلاؤ میں امریکہ کی وحشیانہ دہشت گردی
جون
سعودی عرب کے ساتھ ٹرمپ کا سمجھوتہ
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: امریکہ میں اسرائیل کے سفیر یحیل لیٹر نے اعلان کیا
فروری