اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت ہے: شاہ محمود قریشی

افغان قیادت مل بیٹھ کر افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالیں: وزیر خارجہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے اسرائیلی جارحیت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت ناقبل برداشت ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہےان  کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جارحیت پر عالمی برادری فوری حرکت میں آئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو یکجا کیا جائے، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، رمضان میں نہتے فلسطینیوں پر بدترین تشدد کیا گیا، اسرائیل طاقت کے استعمال کو فوری بند کرے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت ہے، جارحیت کرنے والے اسرائیل اور مظلوم فلسطینیوں کو ایک صف میں نہ کھڑا کیا جائے، پاکستان ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم کرنے سے روکا جائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں میڈیا ہاؤسز کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلم امہ کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے، مشکل وقت میں فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین میں سیز فائر ہماری ترجیح ہے۔

عالمی برادری کی جانب سے بھرپور احتجاج کے بعد بھی اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں، غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کی فضائی بمباری سے مزید 8 معصوم بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 200 تک جاپہنچی ہے جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں اسرائیل کے 10 شہری بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

وائٹ ہاؤس کی بے ترتیب سفارت کاری؛ ایران کے ساتھ مذاکرات پر ٹرمپ انتظامیہ کے متنازعہ بیانات

?️ 19 اپریل 2026سچ خبریں: امریکی عہدیداروں کی زیادہ طلبی اور ایران کے ساتھ مذاکراتی

یورپی ممالک اور امریکہ نے صہیونی کو ویزا دینے کے قوانین سخت کردیے

?️ 6 نومبر 2025یورپی ممالک اور امریکہ نے صہیونی کو ویزا دینے کے قوانین سخت

ہم نے یوکرین کی انٹیلی جنس مدد کی ہے:امریکہ

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے یوکرین کو روس

اسلام آباد: دہشت گردی کے 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع

?️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے

چین کی روس کے ساتھ توانائی کے شعبے میں شراکت داری کے لیے آمادگی کا اظہار

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:چین نے روس کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون

اسرائیل اور سعودی عرب ایک قدم اور دور

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کا حوالہ

عمران خان کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہوگا، فواد چوہدری

?️ 14 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

راولپنڈی: 9 مئی کو حساس تنصیبات پر حملوں کے الزام میں 532 افراد گرفتار

?️ 29 مئی 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) پولیس نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے