?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوبارہ بلانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اپوزیشن سے رابطہ کروں گا اپوزیشن ملک کی بہتری کے لیے کی جانے والی اصلاحات میں حکومت کا ساتھ دے گی۔
تفصیلات کے مطابق ہم نیوز کے مطابق اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں مشترکہ اجلاس سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اپوزیشن سے رابطہ کروں گا جس میں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر بلز کو مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کے معاملے پر گفت و شنید ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن سے رابطے کا بنیادی مقصد قومی مفاد کے حامل معاملات میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت قانون سازی کے عمل میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔
اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن ملک کی بہتری کے لیے کی جانے والی اصلاحات میں حکومت کا ساتھ دے گی۔دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اپوزیشن میں ایک مرتبہ پھر درپردہ رابطوں سے فضا بہتر ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان درپردہ رابطے ہیں ،قانون سازی کے لئے بلایا جانے والا اجلاس موخر کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس ملتوی ہونے کا تاحال قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو حکم نامہ موصول نہ ہوا ، حکومت یکطرفہ قانون سازی نہ کرے تو اپوزیشن تعاون کے لیے تیار ہے، مشترکہ اجلاس موخر کرنے میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر تحفظات ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ابھی ریجیکٹڈ خان صاحب تقریر جھاڑ رہے تھے کہ اراکین مشترکہ اجلاس میں جہاد سمجھ کر ووٹ کریں۔تو کیا قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی کیوں کرنا پڑا ویسے تو قوم سب جانتی ہے مگر پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے۔


مشہور خبریں۔
سینیٹ میں اپوزیشن اراکین کا احتجاج، شور شرابہ، اجلاس ملتوی
?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان کے بطور
جون
فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 17 افراد جاں بحق، 20 زخمی
?️ 21 نومبر 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے
نومبر
40 ملین ڈالر سے زیادہ یمنی تیل سعودی اتحاد نے لوٹا
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جارح سعودی اماراتی
جون
’رضیہ‘ کی کامیابی پر ہدایت کار کی ماہرہ خان سمیت ٹیم کی تعریفیں
?️ 27 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والے ڈرامے ’رضیہ‘
اکتوبر
کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی میں 17 منزلہ آئی ٹی ٹاور بنے گا
?️ 4 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ
نومبر
وزیر اعلی پنجاب کا یوم دفاع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 6 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےیوم دفاع کے موقع پر
ستمبر
ریاض مغرب سے مشرق کی طرف منتقلی میں
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ریاض اور بیجنگ سعودی تیل
مارچ
امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بات چیت جاری ہے، وفاقی وزیرخزانہ
?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
اپریل