?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیان جاری کرنے سے پہلے تحقیق کر لیا کریں ، اخبا ر پڑھ لیا کریں تو اس کے نتیجہ میں ان کی معلومات میں اضافہ ہوگا اور کافی چیزوں کے بارے میں پتہ چلے گا۔
اسد عمر نے شاہد خاقان عباسی کے این سی او سی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سے بولیں دو ٹکے کی تحقیق کرلیا کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ویکسین کیلئے اعلان کردہ شیڈول دیا ہوا ہے، اخبار پڑھ لیا کریں تو انہیں بہت کچھ پتہ لگ جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ ہمارا ملک خیرات سے ویکسین لگوا رہا ہے، 23 کروڑ کی آبادی کا ملک خیرات کی ویکسین اپنے عوام کو لگا رہا ہے، حکومت آج تک ویکسین کا ایک ٹیکہ خرید نہیں سکی۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، عوام مشکل میں ہیں، پاکستان واحد ملک ہے جہاں عوام اپنے پیسوں سے کورونا وائرس کی ویکسین لگوا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس بڑھتا جا رہا ہے، دنیا کورونا وائرس پر قابو پا رہی ہے اور ہمارے ہاں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جمال خاشقجی کی طرز پر ایک اور سعودی حکومت مخالف کا قتل
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا پر سرگرم سعودی کارکنوں نے لبنان میں سعودی عرب
جولائی
ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا میزائل حملہ
?️ 19 جون 2025تل ابیب: (سچ خبریں) ایران نے میزائلوں سے اسرائیل پر اب تک
جون
شہباز شریف کا قطر اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کو ٹیلی فون
?️ 9 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات اور قطر
جولائی
حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع
?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج 2024ء کے لیے
نومبر
’جمال جمالو کدو‘ پر یشما گل کے ڈانس کی ویڈیو وائرل
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں: اداکارہ یشما گل اور ان کی سہیلیوں کی جانب سے
دسمبر
کراچی میں اومیکرون کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 7 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم نے جہاں
جنوری
افغان بارڈر سیکیورٹی کیلئے امریکا پاکستان کو فنڈز دینے کا خواہاں ہے، بلاول بھٹو
?️ 25 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ
دسمبر
واشنگٹن اور برسلز کی بالادستی کا دور ختم
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی ڈوما کے سربراہ ویچسلاو ویلوڈن نے پیر کو ایک
اکتوبر