?️
اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نےکورونا کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال پر فی الوقت لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔فی الحال کورونا کے نمبرز کو دیکھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نمائندہ جیونیوز سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ فی الحال کورونا کے نمبرز کو دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان سمیت دنیا پر نظر ہے، فی الوقت ویکسی نیشن پر زور ہے اور بغیر ویکسین کے جو کام نہیں کیے جاسکتے ان کے نفاذ پر زور دے رہے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ اومی کرون کے بڑھتے پھیلاؤ پر کیسز کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے لیکن فی الوقت لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران پاکستان میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث کیسز کی شرح تقریباً ڈھائی فیصد کے قریب جا پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ لاہور اور اسلام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے کچھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا انکشاف
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: خبر کے مطابق، ایک امریکی پیمانکار کے حوالے سے سی بی
اگست
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد میں جلسے کے بارے میں اہم اعلان
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا
اگست
شہباز گل نے پی ڈی ایم پر طنز کے تیر برسائے
?️ 29 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان و معاونِ
اگست
سندھ حکومت نے یوم عاشور کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
?️ 1 جولائی 2025سندھ (سچ خبریں) سندھ حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے دو
جولائی
روس نے گوگل پرکروڑوں کا جرمانہ عائد کر دیا
?️ 26 دسمبر 2021ماسکو(سچ خبریں) روس میں مواد کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر
دسمبر
کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی حکومت سندھ کی درخواست مسترد
?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی
اکتوبر
سابق امریکی انٹیلیجنس اہلکار کی گرفتاری پر ایف بی آئی کا 2 لاکھ ڈالر انعام
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں:ایف بی آئی نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں
مئی
پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے،حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں فوجی اور سول قیادت نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔سید یوسف رضا گیلانی
?️ 6 جون 2025ملتان: (سچ خبریں) پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے،بھارت سے حالیہ
جون