?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار مالی تعاون حاصل کرنے کے لیے ابوظبی میں موجود ہیں جہاں وہ سرکاری کمپنیوں کے شیئرز کو طے شدہ قیمتوں پر فروخت کرنے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے دورے کے پہلے روز اسحٰق ڈار نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پبلک سیکٹر اداروں جیسے ابوظبی اسٹیٹ ہولڈنگ کمپنی (ای ڈی کیو) انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور اتصالات کی اعلیٰ انتظامیہ سے ملاقات کی۔
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا دورہ یو اے ای 13 نومبر بروز اتوار تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے اپریل میں اقتدار میں آنے کے فوری بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا اور اماراتی قیادت سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کے نئے قرضوں کی درخواست کی تھی۔
وزیر اعظم کو یقین دلایا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی بڑی سرکاری کمپنیاں اور خود مختار ادارے حکومت پاکستان کے 10 سے 15 فیصد شیئر ہولڈنگ کر سکتی ہیں اور براہ راست قرضوں کے بجائے پیشہ ورانہ کاروباری تعلقات قائم کرسکتی ہیں۔
متحدہ عرب امارات 2019 سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ رول اوور کر رہا ہے، رواں سال مارچ میں بھی اسے مزید ایک سال کے لیے رول اوور کیا گیا، تاہم پاکستان کے محدود زرمبادلہ کے ذخائر کے پیش نظر حکام زیادہ سے زیادہ مدد کے لیے کوشاں ہیں، اسحٰق ڈار نے رابطہ کرنے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
یکم مئی کو شہباز شریف کے دورے کے بعد سے معاملات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اس کی بنیادی وجہ پاکستان کی حکومت کی جانب سے حکومت سے حکومت کے درمیان گفت و شنید کے ذریعے سرکاری کمپنیوں کے حصص کی فروخت کی اجازت دینے کے لیے پارلیمنٹ سے مجوزہ قانون منظور کرانے میں ناکامی ہے۔
کراچی کے قریب قطر گیس کے مجوزہ ایل این جی ٹرمینل پر سست روی کے علاوہ اسی وجہ سے قطر کی جانب سے یو اے ای جیسی پیشکش بھی پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکی۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسحٰق ڈار نے ابوظبی میں اے ڈی کیو کے سی ای او محمد السوویدی اور اتصالات کے سید بصر سے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں کمپنیوں نے توانائی، زراعت، ہیلتھ کیئر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
اسی طرح اتصالات کے ایک وفد نے بھی وزیر خزانہ سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں اس کے جاری آپریشنز اور مستقبل کے کاروباری منصوبوں سے آگاہ کیا۔
اسحٰق ڈار نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پاکستان نے تقریباً 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانیوں کے علاوہ 2 روایتی دوستوں سے تقریباً 13 ارب ڈالر کی اضافی مالی امداد حاصل کی ہے، جن میں سے 9 ارب ڈالر چین سے اور 4 ارب ڈالر سعودی عرب سے حاصل ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
ایرانی صدراتی امیدوار
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:ایران کی الیکشن کونسل نے صدارتی انتخابات کے نامزدگی کے کاغذات
مئی
صیہونی فوج غیر معمولی دباؤ کا شکار؛صیہونی اخبار کا انکشاف
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوج
مارچ
خفیہ دستاویزات میرے گھر منتقل کرنا معمول تھا: ٹرمپ
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی برآمد شدہ دستاویزات کے کم از کم
فروری
حماس جنگ بندی معاہدے کے بارے میں تل ابیب کے جواب کا منتظر
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: حماس کے ایک سینیئر اہلکار نے جمعے کے روز اے ایف
جولائی
غزہ میں نئے میزائل کی رونمائی
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز کو ڈھائی ماہ
دسمبر
صہیونی جنگی کابینہ سے مشکل ترین سوالات
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم اخبار نے مشترکہ اجلاس میں صیہونی حکومت کے وزیر
اکتوبر
مسجد اقصیٰ پر بن گور کے حملے پر حماس کا ردعمل
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن گور صیہونی
مئی
سید حسن نصر اللہ کی قائدانہ صلاحیت کے بارے میں صہیونی میڈیا کیا کہتا ہے؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ حزب اللہ
فروری