?️
سچ خبریں: حماس تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک سامی ابو زہری نے اعلان کیا کہ اگر اسرائیلی قیدیوں کے حوالے کرنے سے نیتن یاہو کی طرف سے غزہ میں حملوں اور نسل کشی کا سلسلہ بند ہو جاتا تو حماس بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایسی کارروائی کرتی۔
روس کے الیووم نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق ابو زھری نے اپنے بیانات میں تاکید کی کہ حماس ایسے کسی بھی منصوبے کا خیرمقدم کرتی ہے جو جنگ کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے مصائب میں کمی کا باعث ہو۔ تاہم یہ تحریک نیتن یاہو کی ان شرائط کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہے، جن میں مزاحمت کو غیر مسلح کرنا اور غزہ سے فلسطینیوں کا انخلاء شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے وزیراعظم غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ فوجی حملے بند کیے بغیر اپنے قیدیوں کو واپس کر سکتے ہیں اور انہوں نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے سے متعلق مذاکرات کو آگے بڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بیانات اس تناظر میں کہے گئے ہیں کہ خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے صیہونی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس حکومت نے باقی ماندہ صہیونی قیدیوں میں سے نصف کی رہائی اور ان میں سے بعض کی لاشوں کے حوالے کرنے کے بدلے 40 سے 50 دن کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔
نیتن یاہو نے اتوار کو یہ بھی اعلان کیا کہ وہ حماس پر فوجی دباؤ بڑھائیں گے لیکن ساتھ ہی وہ مذاکرات جاری رکھیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ فوجی دباؤ کا استعمال صہیونی قیدیوں کی واپسی کا سب سے مؤثر طریقہ ہے اور ایک بار پھر حماس سے کہا کہ وہ اپنے ہتھیار ڈال دے اور اس کے رہنما غزہ سے نکل جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے جاری ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
روس کو یوکرین کی تعمیر نو کے لیے ادائیگی کرنا ہوگی: زیلینسکی
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کی شام کہا
مئی
سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار
?️ 14 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی
فروری
چالیس سال افغان بھائیوں کی خدمت کا اچھا صلہ نہیں ملا۔ سرفراز بگٹی
?️ 27 مارچ 2026کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغانستان
مارچ
ایکسٹینشن نہیں لوں گا،5 ہفتوں بعد ریٹائرڈ ہو جاؤں گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
?️ 21 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح
اکتوبر
غزہ میں نئے امدادی طریقہ کار کے لیے تل ابیب کے کیا مقاصد ہیں؟
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کے اندر انسانی حقوق کے ایک مرکز کے ڈائریکٹر
مئی
اسرائیلی صدر کو دورہ لندن مین تنقید کا سامنا لوگوں نے گرفتاری کا مطالبہ کیا
?️ 10 ستمبر 2025اسرائیلی صدر کو دورہ لندن مین تنقید کا سامنا لوگوں نے گرفتاری
ستمبر
پوپ فرانسیس ۸۸ سال کی عمر میں انتقال کر گئے ؛کیتھولک دنیا سوگوار
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:واٹیکان نے تصدیق کی ہے دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں
اپریل
پاکستانی اداکاروں کی بھارت میں مقبولیت سے بولی وڈ ’خانز‘ ڈر گئے تھے، نادیہ خان
?️ 5 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ
اپریل