اسحٰق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے، اس رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور امریکی ہم منصب نے گفتگو کے دوران خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں جانب سے باہمی رابطوں میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 29 جولائی کو بھی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ گفتگو گزشتہ جمعے کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی اُن کی ملاقات کے تسلسل میں ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے محصولات سمیت باہمی تعلقات سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی تھی، اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار کی امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ، سرمایہ کاری، زراعت سمیت اہم شعبہ جات میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

دفترِ خارجہ کے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ اسحٰق ڈار کے امریکی محکمہ خارجہ پہنچنے پر امریکی حکام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، جہاں ان کی مارکو روبیو سے ملاقات کے دوران انسدادِ دہشت گردی اور علاقائی امن کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔

مشہور خبریں۔

سعودیہ سے معاہدہ خالصتاً دفاعی، کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں۔ دفتر خارجہ

?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، 44 افراد کا انتقال

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کوروناوائرس کی خطرناک قسم ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی

کویت میں امریکی فوجی واچ ٹاور چوری!

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے سعودی اور کویتی افواج کے ساتھ امریکہ کی

”قرار داد الحاق پاکستان“کشمیریوں کے جذبات و احساسات کی ترجمان ہے، مسرت عالم

?️ 19 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیرقانونی طور پر نظر

جنگ نے اسرائیل کا جنازہ نکال دیا ہے: صہیونی ماہرین

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: وزارت اقتصادیات کے بجٹ ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہوں کا خیال ہے

حماس کے سامنے اسرائیلی حکام بونے نظر آئے

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے بعد

ہم شامی مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں:اردگان

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدر کا کہنا ہے کہ انقرہ شامی مہاجرین کو ان

کراچی: ایرانی صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، دو طرفہ اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی گزشتہ روز کراچی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے