اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ سے ہٹایا جائے،لیگی رہنماؤں کا پارٹی قیادت سے مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹایا جائے،لیگی رہنماؤں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں سے ن لیگ کے رہنماؤں کی اکثریت شدید نالاں ہے۔

سنیئر لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے،پیٹرول اور منی بجٹ کا ملبہ مسلم لیگ ن اکیلے کیوں اٹھائے؟پیٹرول اور منی بجٹ کے فیصلے پر پوری پی ڈی ایم کو شامل کریں۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کا سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کو ہو رہا ہے،اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کے باعث عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے چکی ہیں، مریم نواز نے ن لیگ کو موجودہ حالات سے بری الزمہ قرار دینے کی کوشش کی۔

سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے یوتھ کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا کہ میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں،یہ میری حکومت نہیں،اس حکومت کی کارکردگی ن لیگ پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ قبل ازیں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ تو بے بنیاد الزامات ہے،ہم تو سچ بولتے ہیں،عمران خان نے جیل بھر و تحریک کی بات کی،عمران خان نے بیانیے کے لیے سوشل میڈیا کی مدد لی،ہمیں بھی سوشل میڈیا پر ردعمل دینا پڑتا ہے،نواز شریف اور شہباز شریف نے آسان قسطوں پر قرضے دیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں لوگوں نے چھوٹے کاروبار کیے اور وہ قرضے واپس بھی کیے جب کہ عمران خان لوگوں کے بچوں کو کہتے ہیں جیلیں بھرو۔ عمران خان جیبیں بھریں اور لوگوں کے بچے جیل جائیں،لوگوں کے بچے جیلیں کیوں بھریں۔عمران خان نے قوم کو تقسیم کر دیا،آج قوم کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لوگوں کو ذہنی مریض بنانے کی کوشش شروع کی،عمران خان نے لوگوں کو نوکریاں دینے کا جھانسہ دیا۔

مشہور خبریں۔

پاک فوج عید الفطر پر ملک بھر میں فرائض نبھانے میں مصروف عمل

?️ 13 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج عید الفطرپرملک بھر میں اپنے فرائض نبھانے

ویکسین کے حصول کے لیے بھارت سے  کوئی معاہدہ نہیں ہوا: ترجمان دفتر خارجہ

?️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا ویکسین کے حصول کے حوالے سے پاکستانی دفتر

جب حکومت سنبھالی تو معیشت کی حالت بری تھی اب بہتر ہو رہی ہے

?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس سے

مغربی عراق میں امریکی اڈے پر خوفناک آگ

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:   عراقی خبر رساں ذرائع نے مغربی عراق میں امریکی فوجی

صہیونی حکام کا فلسطینیوں کے خلاف اپنی بربریت کا اعتراف

?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں:  آج صبح متعدد فلسطینی نابلس کے شہر بورین کے ارد

ایسی پالیسیاں لانا چاہتے ہیں، جن سے لوگوں کے صحت کے مسائل کم ہوں، مصطفیٰ کمال

?️ 5 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ

سائفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل روکنے اور اخراجِ مقدمہ کی درخواست یکجا کردی

?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

پشینیان کو امن قائم کرنے کے لیے سیاسی عزم کا مظاہرہ کرنا ہوگا: باکو

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:  جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز باکو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے