?️
استبول: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزیوں پر مبنی اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی گئی۔
سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات اور گرمجوشی پر مبنی پیغام پہنچایا اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
رہنماؤں نے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزیوں پر مبنی اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی، ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقوام متحدہ کے منشور کے تحت اس کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
پی ٹی وی کے مطابق کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے کردار ادا کرے ۔
فریقین نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور محصور فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے صدر اردوان کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے کامیاب انعقاد اور اسلامی تعاون تنظیم یوتھ فورم کی جانب سے ان کی قیادت کو سراہنے پر دیے گئے ایوارڈ پر مبارکباد پیش کی۔


مشہور خبریں۔
گیس کی قیمتوں پر یورپ نے روس کے سامنے ہتھیار ڈالے
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے منگل کو رپورٹ کیا کہ یورپی توانائی
مئی
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج فیصلہ کیا جائے گا
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے
اگست
مختلف امور کے جائزے کیلئے آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد
?️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا مشن
فروری
انگلینڈ کے وزیر اعظم کے لیے ہونے والے پول میں لِز ٹرس کو 22% برتری حاصل
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: انگلینڈ میں کرائے گئے ایک نئے سروے سے معلوم ہوا
اگست
مشہور روسی مفکر کا عالم اسلام کے نام پیغام
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: مشہور روسی مفکر اپنے ایک پیغام میں نے اسرائیل کے
اکتوبر
ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں: اردن
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اتوار کے روز اس
اکتوبر
ایران کی قیادت میں ایک علاقائی محاذ کے ظہور کا مشاہدہ کر رہے ہیں/ ہمارے حالات بہت برے چل رہے ہیں!:صیہونی عہدیدار
?️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل سکیورٹی اسٹڈیز کی محقق
اپریل
غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی امریکی تجویز
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے خصوصی نمائندے اسٹیو وِٹکاف نے غزہ میں 60
مئی