استنبول: نائب وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

?️

استبول: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزیوں پر مبنی اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی گئی۔

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات اور گرمجوشی پر مبنی پیغام پہنچایا اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

رہنماؤں نے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزیوں پر مبنی اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی، ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقوام متحدہ کے منشور کے تحت اس کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

پی ٹی وی کے مطابق کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے کردار ادا کرے ۔

فریقین نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور محصور فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے صدر اردوان کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے کامیاب انعقاد اور اسلامی تعاون تنظیم یوتھ فورم کی جانب سے ان کی قیادت کو سراہنے پر دیے گئے ایوارڈ پر مبارکباد پیش کی۔

مشہور خبریں۔

جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ مدارپر روانگی کے لئے تیار

?️ 19 دسمبر 2021پیرس (سچ خبریں)دوربین جمیز ویب سپیس ٹیلی سکوپ مدار پر روانگی کے

ایرانی حملوں کے خدشے کے پیش نظر مقبوضہ علاقوں میں امریکی سفارتخانہ بند 

?️ 21 جون 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل

اماراتی کمپنی میں صرف اسرائیلیوں کی ملازمت کے خلاف احتجاج

?️ 6 جون 2022سچ خبریں:  انٹل انٹرنیشنل نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں

موبائل فون کے استعمال سے کسی طرح کا کینسر نہیں ہوتا، تحقیق

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت  کے کمیشن کی جانب سے کی جانے

چمن اور تربت میں عسکریت پسندوں کے حملے، 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

?️ 25 دسمبر 2022چمن: (سچ خبریں) چمن اور تربت میں عسکریت پسندوں کے علیحدہ علیحدہ

ایران کے ساتھ تعہد نامے سے آگے کوئی معاہدہ نہیں ہے: وائٹ ہاؤس

?️ 19 جون 2026سچ خبریں: سی این این نیوز نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے حوالے

اسرائیل کبھی بھی حزب اللہ کو تباہ نہیں کر سکے گا

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن

ایران کے مقابلے میں امریکہ کی شکست کے تباہ کن نتائج

?️ 18 جون 2026سچ خبریں:ایران کے ساتھ فوجی محاذ آرائی میں امریکہ کو ایک اسٹریٹجک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے