چمن اور تربت میں عسکریت پسندوں کے حملے، 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

?️

چمن: (سچ خبریں) چمن اور تربت میں عسکریت پسندوں کے علیحدہ علیحدہ حملوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کیچ میں تربت کے علاقے دنوک گوگدان میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان (جنوبی) کی گاڑی پر حملہ کیا۔

ایف سی اہلکاروں نے حملہ آوروں سے مقابلہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک صوبیدار سمیت 4 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔

شہدا اور زخمی فوجی سیکیورٹی اہلکار کو تربت ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

شہید فوجیوں کی شناخت صوبیدار اظہر حسین، سپاہی ذوالفقار علی، نائیک محمد ابراہیم اور نائیک ساجد اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ نائیک سلیمان زخمی ہوئے۔

چمن میں ہونے والے ایک علیحدہ حملے میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے لیویز کا ایک سپاہی شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حملے کے وقت شہید سپاہی کالج روڈ پر ڈیوٹی پر معمور تھے، بعد ازاں ان کی شناخت بشیر احمد کے نام سے ہوئی ۔

پولیس نے مزید کہا کہ متعدد گولیاں لگنے کے بعد سپاہی موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت؛ 10 افراد شہید

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت کی مغربی کنارے پر وسیع پیمانے پر کی گئی

قازقستان صیہونی حکومت کی بین الاقوامی تنہائی کو توڑنے میں کیوں مدد کر رہا ہے؟

?️ 12 نومبر 2025بسچ خبریں: ین الاقوامی سفارتی ہلچل اور مشرق وسطیٰ میں طاقت کے نئے

مہنگائی کی اصلی وجہ سامنے آگئی

?️ 14 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے

حکومت کا پرائمری سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ

?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے سینیٹ قائمہ کمیٹی

وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے

?️ 18 اپریل 2026لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا سہ ملکی دورہ

اسرائیل طاقت کے بل پر فلسطین کی حقیقت تبدیل کر رہا ہے؛ اقوام متحدہ میں عرب گروپ کا انتباہ

?️ 5 جون 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ میں عرب گروپ نے کہا ہے کہ اسرائیل طاقت

امریکی پولیس کا گھٹنہ اس بار 12 سالہ لڑکی کی گردن پر

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی ریاست وسکونسن کے ایک اسکول میں ایک امریکی پولیس افسر

غزہ پر دہشت گردی کے بعد یوروپی ممالک میں اسرائیل کو شدید ذلت و شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا

?️ 10 جون 2021برسلز(سچ خبریں)  غزہ پر دہشت گردی کے بعد یوروپی ممالک میں اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے