ارشد شریف کی والدہ کا قتل کی تحقیقات اور گواہان پر سپریم کورٹ کے خط کا جواب

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ کے ایچ آر سیل کو خط لکھ دیا،ارشد شریف کی والدہ نے قتل کی تحقیقات اور گواہان پیش کرنے پر سپریم کورٹ کے خط کا جواب دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد شریف کی والدہ نے بیٹے کے قتل کی تحقیقات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ خط میں ارشد شریف کی والدہ نے کہا کہ گھریلو خاتون ہوں اور ارشد شریف کے قتل کی کسی بھی قسم کی تحقیقات سے لاعلم ہوں۔

ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات اور گواہان پیش کرے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان سے ہائی پاور جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا،ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کو خط لکھا۔

ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا کہ میرے بیٹے کی شہادت کیخلاف حکومت کے ظالمانہ اقدام کا نوٹس لیا جائے،مجھے اور ارشد شریف کے یتیم بچوں کو انصاف دلائیں۔

ارشد شریف نے آپکو بھی خط لکھا تھا جس میں اس نے جان کو خطرے میں ہونے سے متعلق بتایا تھا۔ارشد شریف نے بتایا تھا کہ ملک میں اس پر متعدد جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ارشد شریف نے خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ اس کیخلاف بغاوت کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ ارشد شریف کی والدہ نے خط میں لکھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ارشد شریف کو دبئی میں پناہ لینا پڑی تھی،ارشد شریف کے دبئی پہنچنے پر اطمینان تھا کہ وہ جھوٹے مقدمات سے محفوظ ہو گیا۔ خط میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حکومت نے دبئی انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جس کی وجہ سے ارشد شریف کو وہاں سے جانا پڑا،ارشد شریف کو کہا گیا تھا کہ فوری دبئی چھوڑ دو ورنہ حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

الاقصیٰ طوفان کا پہلا دن

🗓️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Yediot Aharonot نے ایک مضمون میں لکھا، ہم اپنے

وزیراعظم نے کہا کسی کا بھی احتساب ہو سکتا ہے: فواد چوہدری

🗓️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بجلی پر 3.23 روپے فی یونٹ مستقل سرچارج لگانے کی منظوری

🗓️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کی

امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ؛ 1ہلاک،7 زخمی

🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکہ کی لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے

ایران کے جواب کو لے کر صیہونی حیران و پریشان

🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت

شام کی پیش رفت میں اسرائیل کا کردار

🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں خانہ جنگی کے نسبتاً کم ہونے کو 5

ن لیگ ہمیشہ دھونس و دھاندلی کی سیاست کرتی آئی ہے، شبلی نواز

🗓️ 21 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز  نواز

ادارہ قابل احترام، ضروری نہیں ہر فرد اس کا مستحق ہو، اسد عمر

🗓️ 5 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے