?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کا قتل پلان کے تحت ہوا،ارشد شریف قتل کیس بہت سیریس معاملہ ہے۔میرا خیال ہے کہ سیاست سے بالاتر رہ کر گھٹیا قسم کا مذاق نہ کیا جائے۔آج مجھے بلا گیا،10 سوالوں پر مبنی سوالنامہ دیا گیا۔میں نے جب تک پریس کانفرنس نہیں کی تھی تو پاکستان سو رہا تھا۔
جو 4 باتیں کی تھیں،ایف آئی اے نے بھی کہا تھا درست کی تھیں۔ارشد شریف کا سازشی قتل کیا گیا، قریب سے گولی ماری گئی، ہمیں گولی چلانے والے نہیں چلوانے والے تک پہنچنا چاہئیے۔جو قتل میں ملوث ہیں وہ طاقتور، پلانر اور سمجھدار بھی ہیں۔میں ایسی بات نہیں کروں گا جس سے وہ حرکت میں آ جائیں۔ ارشد شریف کا موبائل اور آئی پیڈ نہیں ملا۔
اس کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ مجرمان کو پکڑنا چاہئیے جو ملک سے باآسانی نکل جاتے ہیں۔ان بڑے ہاتھوں تک پہنچنا چاہئیے جو اس میں ملوث ہیں۔شوواہد سے آج تک ہم دور تھے۔آج کے دن ہم بہت قریب آ گئے ہیں۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ مجھ سے سلمان اقبال سے متعلق بھی سوال ہوا۔میں نے کلئیر بتایا کہ میں سلمان اقبال کو اچھی طرح جانتا ہوں۔سلمان اقبال کو اونر اور بطور دوست جانتا ہوں۔
میرے مطابق سلمان اقبال کا سازش یا قتل سے بالکل تعلق نہیں۔سلمان اقبال کا قتل یا سازش میں کوئی تانہ بانہ نہیں۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ عمران خان اندر سے صفائی شروع کر دیں تو سب کے لیے بہتر ہے، سب نے مل کر عمران خان کو بند گلی میں دھکیلا۔وزیراعظم کو نااہل کروا کے وزیراعظم میں نے نہیں انہی لوگوں نے بننا تھا۔عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، جب وہ بلائیں گے تو جاؤں گا۔
دوسری جانب ارشد شریف قتل کیس کے اہم کردار وقار احمد اور خرم احمد تحقیقات میں مدد کے وعدے سے مکر گئے۔ پاکستانی تفتیش کاروں نے باضابطہ خط لکھ کر دونوں بھائیوں کو تعاون کا کہا تھا، وعدے کے باوجود دونوں نیروبی میں ریور سائیڈ ریزیڈنس کی سی سی ٹی وی دینے میں ناکام رہے۔ تفتیش کاروں نے ارشد شریف کا موبائل اور آئی پیڈ بھی مانگا تھا تاہم دونوں بھائیوں نے وہ بھی فراہم نہیں کیا، پاکستانی ٹیم نیروبی اور دبئی میں تفتیش مکمل کرکے وطن واپس پہنچ چکی ہے۔
تفتیش کاروں نے ایموڈمپ شوٹنگ سائٹ پر انسٹرکٹرز اور دیگر افراد کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں، ان افراد کینام اور رابطے بھی مانگے گئی جنہوں نے ارشد شریف کو اسپانسر کرنے کو کہا تھا لیکن اس حوالے سے بھی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا جا رہا۔


مشہور خبریں۔
جنین میں دھماکہ خیز صورتحال
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: جنین کیمپ میں کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں کے بعد کہ
دسمبر
دشمن مغربی کنارے کی مستقل علیحدگی اور مقبوضہ علاقوں سے الحاق کے خواہاں
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے یمن کی
فروری
فلسطین اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی ہماری اولین ترجیح ہے: وزیر خارجہ
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
مئی
متحدہ عرب امارات کے دامن پر ایک اور بدنما داغ
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین تحریک کے ایک رہنما نے صیہونی حکومت میں
مارچ
ایف بی آر کو بغیر اجازت و پیشگی اطلاع بینک اکاؤنٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیار دیدیا گیا
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو
مئی
اپوزیشن کا ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعظم پر کڑی تنقید
?️ 29 جنوری 2021اپوزیشن کا ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعظم پر کڑی تنقید
جنوری
آئی ایم ایف معاہدہ: اسٹاک ایکسچینج میں ایک سیشن میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا تاریخی اضافہ
?️ 3 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے
جولائی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی تازہ دہشت گردی، 3 کشمیریوں کو شہید کردیا
?️ 15 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تازہ ترین دہشت گردی
جولائی