?️
اسلام آباد(سچ خبریں)ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اب سینیٹ میں پہنچ گیا ہے، 3 سال میں کئی بار ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ سینیٹ تک پہنچ گیا، سینیٹ میں پیش کردہ جواب کے مطابق 102 ادویات کی قیمتوں میں ڈھائی فیصد سے 311 فیصد تک اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا، 2 سال میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز نے تحریری جواب سینیٹ میں جمع کروایا جس میں کہا گیا ہے کہ ضروری ادویات کی قیمتوں میں 5.13 فیصد اضافہ ہوا۔
جواب میں کہا گیا کہ کم قیمت ادویات کی قیمتوں میں 7.34 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 102 ادویات کی قیمتوں میں 2.53 فیصد سے 311.61 فیصد تک اضافہ ہوا۔یاد رہے کہ حکومت 3 سال میں 12 مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔
گزشتہ سال اکتوبر میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے 94 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ان میں ہائی بلڈ پریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات و اینٹی ریبیز ویکسین شامل تھیں۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اہم ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پیش رفت پر بن سلمان کا تازہ ترین موقف
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری
اکتوبر
حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف نیا کارنامہ
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے حال ہی میں اعلیٰ تباہ
دسمبر
اسرائیل ایک شیطانی استعماری منصوبہ ہے
?️ 21 ستمبر 2025اسرائیل ایک شیطانی استعماری منصوبہ ہے یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن مائیک
ستمبر
بلاول بھٹو کی پی ٹی آئی کو میثاقِ جمہوریت کا حصہ بننے کی دعوت
?️ 4 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مفاہمت آمیز لہجہ
نومبر
ایک سال کے اندر برطانیہ میں خوراک کے محتاج افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ!
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:برطانیہ میں ضرورت مندوں کی مدد کے شعبے میں کام کرنے
اپریل
یمن کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت کی تفصیلات
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا کہ اس حملے میں 20
جنوری
غزہ میں اسرائیلی جاسوس کو خصوصی مشن کے ساتھ دی گئی پھانسی
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی فوج کے ایک جاسوس
مارچ
بحیرہ احمر میں امریکہ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کیا جس میں
جنوری