?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے کیس میں صحافی اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے کی، اس موقع پر اسد طور کے وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ جبکہ کیس کے تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔
اس کے علاوہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اسپیشل پراسیکیوٹر سید اشفاق حسین شاہ بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
ہادی علی چٹھہ نے سپریم کورٹ کی آبزرویشن عدالت میں جمع کروا دی، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر اور اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ یہ آبزرویشن درست ہے ؟
جس پر ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جی یہ آبزرویشن درست ہے۔
بعد ازاں عدالت نے اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کو اداروں کے خلاف مہم چلانے کے کیس میں صحافی اسد طور کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کر کے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس سے قبل 14 مارچ کو اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے سرکاری اداروں پر الزامات لگانے کے مقدمے میں گرفتار صحافی اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نوٹسز کے خلاف صحافی اسد طور کی درخواست پر تحریریں فیصلہ جاری کردیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں عدالت نے بادی النظر میں اسد طور کو جاری نوٹسز خلاف قانون قرار دے دیے۔
تحریری فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ نوٹسز خلافِ قانون جاری ہوئے، پھر ایف آئی آر درج ہوئی، ایف آئی آر درج ہونے کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ از خود نوٹس کا اختیار نہیں اس لیے اسد طور کو رہا کرنے کا حکم نہیں دے سکتے، صرف نوٹسز کو چیلنج کیا گیا تھا اس لیے درخواست کو آبزرویشنز کے ساتھ نمٹا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسد طور نے ایف آئی کی جانب سے 23 فروری اور 26 فروری کو جاری نوٹسز گرفتاری سے قبل چیلنج کیے تھے، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد 7 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نغمہ ریلیز
?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
اگست
برطانیہ دنیا بھر میں جنگوں کو بھڑکانے کا اصل ذمہ دار ہے:روس
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:روس کی غیر ملکی انٹیلیجنس سروس (SVR) نے ایک بیان
مارچ
مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مزید آزادی پسند تنظیموں پر پابندی لگا دی
?️ 16 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے بھارت
مارچ
غزہ پر قبضے کا وقت آگیا ہے: اسرائیل کے وزیر خزانہ
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ اور مذہبی صہیونی پارٹی کے
دسمبر
ایندھن کی بڑھتی درآمد کے باعث مشرق وسطیٰ کے ساتھ تجارتی خسارے میں 5.1 فیصد اضافہ
?️ 2 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافے کے
فروری
’بسمل‘ میں ہمیں ہماری سوچ سے زیادہ امیر دکھایا گیا، سویرا ندیم
?️ 22 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مقبول ڈرامے ’بسمل‘ میں امیر کاروباری شخص کی
دسمبر
شادی کا وقت آگیا، یشمیٰ گل
?️ 25 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) شادی کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے خبروں
دسمبر
غزہ کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کے اثرات، صہیونی فوج میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے
?️ 25 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے 11 دن تک جاری
جون