ایئر چیف کی فواد چوہدری سے ملاقات، ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلۂ خیال

ئیر چیف کی فواد چوہدری سے ملاقات، ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلۂ خیال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل مجاہد انور خان اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے درمیان ملاقات کے دوران  سربراہ پاک فضائیہ نے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سول ملٹری تعاون کے فروغ کیلئے پاک فضائیہ کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چیف آف ایئر اسٹاف ایئرمارشل مجاھد انور خان نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا،ایئر مارشل مجاھد انور خان نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے بھی ملاقات کی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سربراہ پاک فضائیہ کو وزارت میں جاری منصوبوں کے بارے آگاہ کیا۔

ائیر چیف نے فواد چوہدری کی سربراہی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کارکردگی کو سراہا۔ملاقات میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پاک فضائیہ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل مجاہد انور خان نے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سول ملٹری تعاون کے فروغ کیلئے پاک فضائیہ کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

پاکستان میں سول مقاصد کے لیئے ڈرون ٹیکنالوجی میں بھی وزارت سائنس اینڈ ٹیکانالوجی اور پاک فضائیہ کے اشتراک پر گفت و شنید کی گئی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا زراعت کے شعبہ میں ڈرون ٹیکناکوجی کے استعمال کے بارے بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان میں زراعت کے شعبہ میں برق رفتار ترقی ممکن ہوسکے گی۔

ایئر چیف نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ڈرون ٹیکنالوجی میں پاک فضائیہ کی بھرپور تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ ایسے اشتراک سے چند ماہ میں ہی پورے ملک میں پاکستانی ساختہ ڈرون کی پیداوار کی راہ ہموار ہوسکے گی۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک فضائیہ کی ملکی دفاع کیلئے ناقابل فراموش خدمات پر تبصرہ کرتے ہوئے 27 فروری کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

مشہور خبریں۔

دنیا کو امریکہ کے حیاتیاتی خطرات

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ کی اپنے ملک کے اندر متعدد حیاتیاتی تجربہ گاہوں جیسے

سعودی وزیر خارجہ کے دورہ تہران کے تین اہم مقاصد

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:ہفتہ 27 جون کو ایران نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن

اردن میں شاہ عبداللہ دوئم کا تختہ الٹنے کی کوشش، سابق ولیعہد سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا

?️ 4 اپریل 2021اردن (سچ خبریں) اردن میں شاہ عبداللہ دوئم کا تختہ الٹنے کی

بلنکن کی عراق سے ایک نئی درخواست

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:اس ملک کے وزیر خارجہ نے عراقی وزیر اعظم سے عراق

عمان میں امام بارگاہ پر حملہ کرنے والے کون لوگ تھے؟

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: عمان میں پاکستان کے سفیر عمران علی نے دعویٰ کیا

خواتین کے لیے شادی کی درست عمر 24 سال ہے، عینی زیدی

?️ 28 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’کبھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے