🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی شاندار کامیابی پر قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں 16 مئی 2025ء کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا، وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جائیں گی۔ ملک بھر میں یادگار شہداء پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقاریب منعقد ہوں گی، آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں کی جائیں گی۔
یوم تشکر کی نمایاں تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، تقریب میں تمام مکاتب فِکرسے اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہوں گے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے کی تحقیقات کا حکم
🗓️ 15 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان
مارچ
صیہونیوں کی سخت بندشوں کے سائے میں فلسطینی انتخابات کا انعقاد
🗓️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر، جو
دسمبر
فرانس نے متحدہ عرب امارات کو 60 رافیل لڑاکا طیارے فروخت کئے
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : باخبر ذرائع نے فرانسیسی صدر کے دورہ مشرق وسطیٰ
دسمبر
امریکی جھوٹے اور فضول مقاصد کے لیے افغانستان میں رہے: عمران خان
🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں: پاکستانی میڈیا نے عمران خان کے حوالے سے جمعرات کو
فروری
زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی یوکرین میں ملاقات
🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے جنرل
اگست
وزیراعظم نے گورنر پنجاب،عثمان بزدار اور میاں محمود الرشید کو پنجاب کی صورتحال پر مشورت کے لیے اسلام آباد بلا لیا
🗓️ 4 اپریل 2022لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے پنجاب کی سیاست
اپریل
کیا یمن پر امریکی اور برطانوی حملے بھی اپنا دفاع ہے؟
🗓️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے سلامتی کونسل
جنوری
القسام کی نیتن یاہو کو دھمکی
🗓️ 22 فروری 2025سچ خبریں: حماس کی عسکری شاخ کی قسام بٹالین سے وابستہ تلکرم بٹالین
فروری