?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خواجہ فاروق احمد کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ سونپ دیے جانے کا امکان ہے جبکہ بیرسٹر سلطان محمود کو صدارت کا عہدہ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے قریبی ساتھیوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان کا اجلاس ہوا، جس کے بعد عمران خان سے بیرسٹر سلطان محمود ، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اوراظہر صادق نےالگ الگ ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان نے ہرامیدوارسے15منٹ کی ملاقات کی ، اس دوران چاروں امیدواروں سے مختلف سوالات کیے گئے ، انٹرویو میں سیاحت، پن بجلی، معدنیات، صحت تعلیم وترقیاتی کاموں سے متعلق ویژن کے متعلق جاننے کی کوشش کی جس پر چاروں امیدواروں نے آزاد کشمیرسےمتعلق اپنی اپنی ترجیحات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا ، ملاقاتوں میں وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپوربھی موجود تھے تاہم آزاد کشمیرکے وزیراعظم کی نامزدگی کے لیےعمران خان مزید رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔
انٹرویو کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ عمران خان جسے بھی وزیرعظم بنائیں گے قبول ہوگا ، کوئی نمبر گیم نہیں ہے ، ہم سب متحد ہیں ، فیصلوں کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دیا ہے۔ وزیراعظم کے عہدے ایک اور امیدوار سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پارٹی میں مختلف امور پر مشاورت جاری ہے ، خصوسی نشستوں پر مشاورت ابھی ہورہی ہے ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر عہدوں پر انتخاب ہونا ہے ، ہمیں جو ٹاسک دیئے جارہے ہیں پور ا کریں گے ، وزیراعظم عمران خان جسے ذمہ داریاں دیں گے وہ پوری کرے گا۔
اس موقع پر خواجہ فاروق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے مختلف امورپر مشاورت ہوئی ، آزادکشمیر میں سیاحت اور دیگر شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، عمران خان جو فیصلہ کریں گے منظور ہوگا۔
مشہور خبریں۔
شام کے بحران کو سبوتاژ کرنے کے ذمہ دار مغربی ممالک ہیں:شام
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے منگل کی رات کہا
نومبر
ملکی برآمدات میں مسلسل نویں ماہ کمی، مئی میں 17 فیصد گر گئیں
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں مسلسل 9 مہینے
جون
اسرائیلی وزراء کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: جرمنی
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کی کابینہ کے انتہا
ستمبر
واٹس ایپ کا چیٹس سے متعلق اہم فیچر کا اعلان
?️ 7 دسمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک اہم فیچر
دسمبر
مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے، چوہدری شجاعت حسین کا اعلان
?️ 12 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین
جنوری
شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا
?️ 30 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزارِ
اگست
توہین عدالت کی کارروائی کی گئی تو پیپلز پارٹی شہباز شریف کا ساتھ دے گی، ساجد طوری
?️ 9 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری
اپریل
مریم نواز کے خلاف نیب نے لیا ایک اہم فیصلہ
?️ 10 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) لیگی رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر
مارچ