آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے 23 ارب روپے منظور، بجلی اور روٹی کی قیمتوں میں کمی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے 23 ارب روپے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے 23 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں آزاد کشمیر حکومت، وزارت داخلہ کے نمائندے اور دیگر اہم حکام شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں وفاقی وزیرکشمیر امور امیرمقام، وزیر توانائی، وزیر فوڈ سیکیورٹی بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران شہبازشریف کو آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

بعد ازاں محکمہ توانائی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ جبکہ 300 یونٹ کمرشل بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 روپے ہوگی، 100 سے 300 یونٹ تک 5 روپے جبکہ 300 سے زیادہ یونٹس کے استعمال پر 6 روپے فی یونٹ ہو گی، 300 سے زائد یونٹس کے استعمال پر فی یونٹ بجلی کی قیمت 15 روپے ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کشمیر کو 23 ارب روپے کے پیکج کے اعلان کے بعد آٹا سبسڈی پر بھی عملدرآمد شروع ہوگیا، محکمہ خوراک آزاد کشمیر نے 40 کلو گرام آٹے کے موجود نرخ 3100 میں 1100 روپے کی کمی کر دی، آزاد کشمیر میں 20 کلو گرام آٹا اب ایک ہزار روپے میں دستیاب ہے، 40 کلو گرام آٹا 2 ہزار میں دستیاب ہوگا، اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں 40 کلو آٹے پر 1100 روپے کی کمی کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر حکومت کے متحدہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ راولاکوٹ میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

چئیر مین متحدہ ایکشن کمیٹی شوکت نوز میر کا کہنا ہے کہ ہمارے 3 مطالبات ہیں سستا آٹا، بجلی میں مکمل ریلیف دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا تیسرا مطالبہ اشرافیہ سے مراعات کی واپسی ہے،جب تک یہ تینوں مطالبات حکومت منظور نہیں کرتی ہڑتال جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مطالبات کو منظور کرکے نوٹیفیکیشن جاری کرے، ہمارا احتجاج پُرامن ہے اسے سبوتاز ہرگز نہیں ہونے دیا جائےگا۔

مزاکرات ناکام ہونے کے بعد راولاکوٹ اور دیگر مقامات سے قافلے مظفرآباد کی جانب رواں دواں ہے۔

دوسری جانب عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر لانگ مارچ کے شرکا راولاکوٹ پہنچ گئے ہیں، مارچ کے شرکا مظفرآباد کی طرف جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

ضلع میں آج بھی تعلیمی ادارے اور ضلعی دفاتر بھی آج بند رکھے جائیں گے، پونچھ، باغ اور جہلم ویلی سمیت پوری وادی کشمیر میں مسلسل چار روز سے معمولات زندگی مفلوج ہے، کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی۔

میڈیکل اسٹورز بھی بند ہیں، مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، آزادکشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ مزیددو روز بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

جنرل سلیمانی کے قتل پر روسی صدر کی تنقید

?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی

ٹرمپ کے ٹیرف کو کھولنے کے لیے افریقہ، چین کی سنہری کلید

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: 2025 میں افریقہ کے لیے چین کی برآمدات میں 25

MI6 مصنوعی ذہانت کا استعمال کیوں کرتا ہے؟

?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:بدھ کے روز ایک تقریر میں، مور نے زور دیا کہ

تھانہ شادمان کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت مسترد

?️ 17 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان کیس میں رہنما

عمران خان کبھی بھی کسی خفیہ معاہدے یا مفاہمت پر آمادہ نہیں ہوں گے ، بیرسٹرگوہر

?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری گرفتار

?️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں  مزاری

انسداد دہشتگردی عدالت پروین رحمان قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

?️ 17 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)  میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے اورنگی

ترک شہری اسرائیل کے لیے جاسوسی کیوں کر رہا تھا؟

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سلجوک کچوکایا نامی ترک شہری نے تفتیش کے دوران اعتراف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے