?️
اسلام اباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ملاقات میں خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر لیا۔
ملاقات کے دوران کرسٹیان ٹرنر نے ‘اعتراف کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششیں رہی ہیں’۔بیان میں کہا گیا کہ برطانوی ہائی کمشنر نے ‘دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کا اعادہ کیا’۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان میں حال ہی میں ہونے والی پیش رفت سمیت خطے کے سکیورٹی حالات اور کووڈ-19 کے خلاف کوششوں میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اور علاقائی امور میں برطانیہ کے متوازن کردار کو اہمیت دیتا ہے اور ہم اسٹریٹجک تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے آج فوج کے آرٹیلری سینٹر کا دورہ کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک آرمی اپنی آرٹیلری کو جدت بخشنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی جو مجموعی طور پر ‘مستقبل کے کسی خطرے’ کے لیے تیاری کا حصہ ہے۔
افسران اور جوانوں سے گفتگو کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام شعبوں میں اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار قائم کرنے اور کارروائیوں میں ان کی مثالی کارکردگی پر ان کی تعریف کی۔قبل ازیں آرمی چیف نے کمانڈر-فور کور لیفٹننٹ جنرل محمد عبدول کو آرٹیلری کور کا کمانڈٹ مقرر کردیا۔


مشہور خبریں۔
ایران پر اسرائیلی امریکی دہشت گردانہ حملے کے نتائج؛ مقاصد میں فتح یا ناکامی؟
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے نتائج
جون
دنیا میں قیام امن کس کی ذمہ داری ہے؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: چین اور روس کے وزرائے خارجہ نے ماسکو میں اپنی
ستمبر
وفاقی بجٹ میں غریبوں کا کتنا حصہ ہے؟
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صدر پاکستان آصف زرداری کی
جون
ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد مشکل ہے : صہیونی ذرائع
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے حوالے سے شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق،
دسمبر
مغرب یوکرین میں تنازعہ جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے: ماسکو
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے کہا
جون
ٹرمپ اور قطر کے تعلقات کی قیمت کتنی ہے؟
?️ 20 اکتوبر 2025 ٹرمپ اور قطر کے تعلقات کی قیمت کتنی ہے؟ اسرائیلی روزنامہ
اکتوبر
جسٹس منصور علی شاہ کا نئی ججز کمیٹی پر اعتراض، حصہ بننے سے معذرت کرلی
?️ 24 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور
ستمبر
جنگ کے بعد صیہونی حکام کو مسائل کا سامنا
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:جنگ ایران و اسرائیل کے بعد تل ابیب اور دیگر
جون