🗓️
راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو کورہیڈ کوارٹرز پشاور میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشتگردی کا مکمل صفایا کرنے کیلئے پُرعزم ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں مکمل طور پر امن بحال ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، پشاور پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے سکیورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، پاک فوج، ایف سی ، لیویز، خاصہ دار، پولیس اور بہادر قبائلیوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں مکمل طور پر امن کی بحالی کو یقینی بنائیں گے۔
مشہور خبریں۔
ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سےنیچے آگئی
🗓️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
ستمبر
ویٹیکن نے پوپ فرانسس کے روسی سفارت خانے کے غیر متوقع دورے کی تصدیق کی
🗓️ 26 فروری 2022سچ خبریں: ویٹیکن کے پریس آفس نے اطلاع دی ہے کہ دنیا
فروری
سندھ حکومت کا کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں سخت فیصلوں کا اعلان
🗓️ 9 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے کورونا کیسز کمیں کمی کے پیش
اگست
فواد چوہدری نے میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا
🗓️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کی ترقی
اگست
سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 22.16 ارب روپے مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی
🗓️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سی ڈی ڈبلیو پی نے 22 ارب 16
جنوری
کیا صیہونی ریاست سے بھاگنے کا وقت آ گیا ہے؟ عطوان کی زبانی
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:سینئر علاقائی تجزیہ کار نے دو اہم واقعات کی طرف اشارہ
اکتوبر
پاکستانی عدالت نے سنایا تاریخی فیصلہ
🗓️ 21 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس
مارچ
400 سیکنڈ میں اسرائیل تک پہنچنے والے میزائل کی عالمی میڈیا میں گونج
🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:عالمی میڈیا نے ایران کے فتاح ہائپر سونک میزائل کی نقاب
جون