?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) جنرل سر نیکولس پیٹرک کارٹر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر نیکولس پیٹرک کارٹر سینڈرز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ’جی ایچ کیو آمد پر برطانوی آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا‘۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی کے مسائل اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’دورے پر آئے ہوئے مہمانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن اور استحکام لانے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے اس سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔
برطانوی آرمی چیف 5 روزہ دفاعی امور کے حوالے سے دورے پر پیر کو پاکستان پہنچے تھے۔
آئی ایس پی آر نے رواں ہفتے کے آغاز میں بیان میں کہا تھا کہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز پاکستان میں تباہ کن زلزلے کے ایک سال بعد دورے پر آئے ہوئے ہیں جہاں ملک کی ایک تہائی آبادی متاثر ہوئی تھی اور 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد شہری متاثرین میں شامل تھے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ کی وزارت دفاع سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کاموں میں براہ راست شامل تھی اور اس کے لیے متاثرین کو منتقل کرنے کے لیے 8 کشتیاں اور 10 جنریٹرز پاک فوج کے چیف کی درخواست پر فراہم کیے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے برطانوی آرمی چیف کے دورے سے متعلق کہا تھا کہ اس دوران موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال توجہ کا باعث ہوگا۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رواں برس 5 سے 9 فروری کے درمیان دفاعی معاملات سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لیے برطانیہ کا 5 روزہ دورہ کیا تھا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ جنرل عاصم منیر ولٹن پارک میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن گئے ہیں، یہ ایک ایگزیکٹو ایجنسی ہے جسے یوکے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے حکومتوں کے درمیان اوپن بات چیت کے فروغ کے لیے تشکیل دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
شہدائے چوٹہ بازار سرینگر کو یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
?️ 11 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جون
مودی پاکستان سے نفرت کرتا ہے وہ انتقام لے گا، قوم نے متحد اور الرٹ رہنا ہے، عمران خان
?️ 13 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا
مئی
کینسر کی تشخیص کے بعد بائیڈن کی پہلی عوامی نمائش
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے "جارحانہ” پروسٹیٹ کینسر ہونے کا اعلان
مئی
اسرائیل اندر سے ٹوٹ رہا ہے: عاموس یادلن
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے سربراہ عاموس یادلن نے اس
مارچ
دنیا نے ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا مشاہدہ کیا:ایران
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی صدر نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے حالیہ
اگست
مقاومتی قائدین کی گرفتاری سے فلسطینی انقلابی جذبے کو تقویت ملتی ہے: اسلامی جہاد
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک نے اتوار کے روز مغربی کنارے کے
مئی
کیا الیکسانڈر کی رہائی جامع مذاکرات اور جنگ بندی کی راہ ہموار کرے گی ؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے جامع مذاکرات کی
مئی
پہلگام فائرنگ میں 28 سیاح ہلاک، پاکستان کا واقعے پر تشویش کا اظہار
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مشہور
اپریل