?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے سے ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہے،وولٹیج میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ ہے مگر آج رات 10 بجے تک بجلی بحال ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا ترسیلی نظام محفوظ ہے،بجلی کے ترسیل نظام کو کوئی خلل یا حادثہ پیش نہیں آیا۔
بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں بجلی بحال کی ہے،کے الیکٹرک نے بھی جزوی طور پر بجلی بحال کر دی ہے۔پورے ملک میں ٹیمیں فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے متحرک ہیں،جبکہ بجلی کے نظام کو بحال کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ سے بجلی تاحال بحال نہیں ہو سکی،نارتھ ساؤتھ نظام میں خرابی پیدا ہوئی،بجلی بنانے کے کارخانے شروع کرنے کیلئے بھی بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی معطلی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،شہباز شریف نے تحقیقات کیلئے اعلٰی سطح کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران کس وجہ سے پیدا ہوا؟اس حوالے سے آگاہ کیا جائے،ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور ملک میں بجلی فوری بحال کی جائے،عوام کی مشکلات برداشت نہیں۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں پاور بریک ڈاؤن کو 8 سے زائد گھنٹے گزر گئے مگر بحالی نہیں کی جا سکی،منگلا کے ذریعے بھی سسٹم بحال کرنے کی کوشش فی الحال کامیاب نہیں ہوئی جبکہ ارسا نے منگلا سے پانی کے اخراج کی اجازت دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث کے الیکٹرک کے 540 سے زائد گرڈ اسٹیشن بند ہیں اور کراچی کے 50 فیصد سے زائد حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ،جبکہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی بجلی بند ہے۔فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سرگودھا میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
مشہور خبریں۔
روس اور امریکہ ؛ ایک ہولناک فوجی تنازعہ کا منظرنامہ
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ایسے وقت میں
دسمبر
افغانستان میں ذلت آمیز شکست سے عبرت حاصل نہیں کی:چین کا امریکہ سے خطاب
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان سے امریکی انخلا کا
اگست
امریکہ کے ہاتھوں جنرل سلیمانی کا قتل جنگی جرم تھا:چین
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے تجرجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے
جنوری
صیہونی دفاعی میزائل ختم ہونے کے قریب:امریکی عہدیدار کا اعتراف
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:امریکی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی جانب
جون
ایران عرب معاہدہ امریکہ اور اسرائیل کی کمزوری کا نتیجہ ہے: صیہونی اہلکار
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ایران اور سعودی
مارچ
لبنانی صدر کا پہلا غیر ملکی دورہ کس ملک کا ہو گا؟
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے اپنے انتخاب کے بعد
فروری
صیہونی ریاست کی صورتحال؛سید حسن نصراللہ کی زبانی
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت
جولائی
سرفراز بگٹی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
?️ 18 دسمبر 2023تربت: (سچ خبریں) سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پیپلز
دسمبر