?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی ترقی پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق کراچی میں پاکستان اسٹارٹ اپ سمٹ کے لیے وڈیو پیغام میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کو بہتر کرنے کے لیے اداروں کے درمیان رابطے مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب مختلف حکومتی، مالیاتی، اور کاروباری ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مؤثر انداز میں رابطے میں ہوتے ہیں، تو اس سے منصوبہ بندی اور عملدرآمد کی رفتار میں بہتری آتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف فیصلے جلدی ہوتے ہیں بلکہ وسائل کا درست اور مؤثر استعمال بھی ممکن ہوتا ہے، جو اقتصادی ترقی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ اور تعاون پالیسیوں کے نفاذ، سرمایہ کاروں کی سہولت، اور عوامی بہبود کے پروگراموں میں کامیابی کو یقینی بنا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک ہے، چیزیں بہتر ہورہی ہیں لیکن معیشت کی بہتری کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، معیشت میں بہتری کے لیے اقدامات اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی ترقی پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، آئی ٹی کے ذریعے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے، مالیاتی شمولیت میں ٹیکنالوجی انتہائی اہم کردار ادا کرے گی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ریاض میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی، ریاض میں منعقدہ کانفرنس کا تھیم آرٹیفشل سپر انٹیلی جنس تھا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر سرمائے کی فراہمی میں تکنیکی درستگی آئی ہے، حکومت کا کام پالیسی فریم ورک اور اس میں تسلسل برقرار رکھنا ہے، نجی شعبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کاموں کو توسیع دیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوج میں معذور افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ
?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے
جنوری
این بی سی: وائٹ ہاؤس کے سامنے فائرنگ کرنے والا سابق سی آئی اے کا جاسوس تھا
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی این بی سی نیٹ ورک نے وائٹ ہاؤس کے
دسمبر
ایران کی کامیابی نے میدانوں کے اتحاد کے نظریے کو مستحکم کر دیا:یمن
?️ 24 جون 2026سچ خبریں:یمن کی حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے
جون
محمد بن سلمان کے مشکل دن
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: ماڈرن ڈپلومیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب
جون
صیہونیوں کا تارکین وطن کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی تارکین وطن سے دودھ اور شہد کی سرزمین میں رہنے
دسمبر
2 جولائی کے بعد ملک میں پہلی مرتبہ کورونا کے اتنے کیسز سامنے آئے ہیں
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کووِڈ 19 کے اعداد و شمار کے لیے
مارچ
طیاروں کو وائرس سے محفوظ کیسے بنایا جائے گا؟جانئے اس رپورٹ میں
?️ 2 اپریل 2021وساکا(سچ خبریں)اب طیاروں کو بھی وائرس سے محفوظ بنایا جائے گا ،
اپریل
عراق میں امریکی سفارت خانے کے عملے کا فوری انخلا ؛ وجہ ؟
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: ایک عراقی اہل کار نے واضح کیا ہے کہ امریکی
جون