?️
اسلام آباد (سچ خبریں)) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت کی بحالی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس وقت آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنا ممکن نہیں۔ ملک کو جامع اور پائیدار ترقی کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے ہمیں ریونیو کو بڑھانے اور زراعت سمیت پیداواری شعبوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سامنے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اس وقت آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنا ممکن نہیں ہے، ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے پر مجبور کیا گیا، اس بار آئی ایم ایف کا رویہ ہمارے ساتھ دوستانہ نہیں تھا اور پروگرام بہت سخت تھا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں اقدامات پائیدار ہوں گے اور ریونیو میں اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف پاکستان سے یہی چاہتا ہے۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں یقین دہانی کروائی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گرفتاری کے اختیارات سے متعلق مجوزہ سیکشن 203-اے کی زبان تبدیل کردی جائے گی اور تمام قابل اعتراض چیزیں اس میں سے ختم کردی جائیں گی۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ملک کو جامع اور پائیدار ترقی کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے ہمیں ریونیو کو بڑھانے اور زراعت سمیت پیداواری شعبوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ شوکت ترین نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ملک اس وقت کھانے پینے کی اشیا کا درآمد کنندہ بن چکا ہے اور اسی وجہ سے اس کی بین الاقوامی قیمتوں کا براہ راست اثر پاکستان پر پڑ رہا ہے۔
ٹیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس کا تناسب فی الحال 10 فیصد پر ہے اور آئندہ سال یہ 11.5 فیصد ہوجائے گا کیونکہ حکومت ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور جدت کو استعمال کررہی ہے۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ یوکرین کو بغیر پائلٹ مائن سویپر دیتا ہے
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ یوکرین کے ساحلی
اگست
ٹرمپ کے عدالتی استثنیٰ پر فوری نظرثانی کی درخواست مسترد
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کیس کے خصوصی تفتیش کار
دسمبر
غزہ کے لوگوں کو چھوڑنے پر مجبور کرنے میں ٹرمپ کا اصل مقصد کیا ہے؟
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: واضح رہے کہ اس منصوبے کا ہدف تشدد اور بدامنی
فروری
ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کا نیا دعویٰ
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ایسی حالت میں کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام
اپریل
امریکہ نے پھر نیتن یاہو کو آنکھ دکھائی
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام
اگست
نیتن یاہو کو خطے کی سلامتی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے بدھ کے روز کہا کہ
مارچ
کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 57 فیصد اضافہ:اسد عمر
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں
اپریل
امریکہ اور سعودی عرب پر سابق لبنانی وزیر کا بہت بڑا الزام
?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:لبنان کے سابق وزیر نے لبنان کی نئی کابینہ کی تشکیل
اپریل