🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر قائم ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم تعیناتیوں کے لیے اسامیاں مشتہر کر دی ہیں نجی ٹی وی کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس میں ایک ڈی جی اور 5 ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے تحت ہوگی.
ٹیکس پالیسی آفس میں اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ٹو کے تحت ڈائریکٹر اکنامک انالیسز، ڈائریکٹر بزنس ٹیکسیشن، ڈائریکٹر پرسنل ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹیکسیشن کا تقرر بھی کیا جائے گا وزارت خزانہ نے مذکورہ اسامیوں کے لیے نیشنل جاب پورٹل پر 6 اپریل تک درخواستیں طلب کی ہیں واضح رہے کہ وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کرنے کا نوٹیفکیشن گذشتہ ماہ جاری ہوا تھا وفاقی حکومت نے ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کردیا ہے جبکہ ایف بی آر کوصرف ٹیکس وصولی کی حد تک محدود کردیا گیا ہے.
ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا کی تشکیل کے لیے قائم کیا گیا ہے، جو ٹیکس پالیسیز اور تجاویز کا تجزیہ کرے گا اور براہ راست وزیر خزانہ و ریونیو کو رپورٹ کرے گا ڈیٹاماڈلنگ، ریونیو اور اکنامک فار کاسٹنگ کے ذریعے ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ کیا جائے گا یاد رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو ٹیکس پالیسی سازی اور وصولی عمل کوخودمختار رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی. ٹیکس پالیسی آفس انکم ٹیکس ،سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق پالیسی رپورٹس وزیرخزانہ کو پیش کرے گا، اس کے ذریعے ٹیکس فراڈکم کرنے کے لیے خامیوں پر قابو پاکر ٹیکس کے نفاذ پر توجہ دی جائے گی.
مشہور خبریں۔
شہباز گل کے خلاف جاری وارنٹ منسوخ ہو گئے
🗓️ 1 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) عدالت نے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ
نومبر
قومی اسمبلی 9 اگست کو تحلیل کردی جائے گی
🗓️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ
اگست
بن سلمان کے نیوم منصوبے کی ناکامی؛ مغربی میڈیا کی نظر میں
🗓️ 13 فروری 2023سچ خبریں:مغربی میڈیا نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خیالی
فروری
سابق گورنر سندھ کے انتقال پر وزیراعظم کا تعزیتی پیغام
🗓️ 18 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے سابق گورنر
جولائی
شام کے خلاف صیہونی جارحیت پر سعودی عرب کا ردعمل
🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں:سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے شام میں کیے جانے
فروری
سیکریٹری تجارت نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
🗓️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو گزشتہ
اکتوبر
ہم استقامت کے محور کے طور پر حزب اللہ کے ساتھ ہیں : یمنی سفیر
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: شام میں متعین یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے لبنان
جولائی
سعودی عرب نے یمنیوں کے لیے فضائی حدود بند کر کے صیہونیوں کے لیے کھولیں: انصار اللہ
🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: عبدالمالک بدرالدین الحوثی سے مراد اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کے
دسمبر