آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت مذاکرات رہے، کوئی بڑی رکاوٹ نظر نہیں آرہی، وفاقی وزیر خزانہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالیہ مذاکرات عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مثبت رہے ہیں اور اب تک کوئی بڑی رکاوٹ نظر نہیں آرہی۔

آئی ایم ایف مشن کی سربراہی چیف ایوا پیٹرووا نے کی، جنہوں نے 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی اور اسلام آباد میں پاکستان کی اقتصادی ٹیم سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) اور ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے موسمیاتی تبدیلیوں کے پروگرام (آر ایس ایف) کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔

ایک روز قبل آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ 37 ماہ کے ای ایف ایف پروگرام کے دوسرے جائزے اور 28 ماہ کے آر ایس ایف پروگرام کے پہلے جائزے کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پروگرام کا نفاذ مضبوط ہے اور مجموعی طور پر حکام کے وعدوں سے ہم آہنگ ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے آج سعودی عرب سے آئے ہوئے اعلیٰ سطح کے کاروباری وفد سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آئی ایم ایف کے مشن کے ساتھ بہت اچھی اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ امور اب بھی زیرِ بحث ہیں، مگر ان کی نظر میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم یہ بات چیت آج رات اور ویک اینڈ تک آن لائن جاری رکھیں گے اور امید ہے کہ اگلے ہفتے کے شروع میں، جب میں، اسٹیٹ بینک کے گورنر اور سیکریٹری خزانہ واشنگٹن میں ہوں گے، تو عملے کے سطح کے معاہدے کو مکمل کر لیں گے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ نے سعودی وفد کے دورے کو بروقت قرار دیا اور کہا کہ یہ پاکستان کے لیے سرمایہ کاروں کو مدعو کرنے اور موجودہ سرمایہ کاروں کے لیے بہتر کاروباری ماحول یقینی بنانے کا موقع ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے معاشی وژن کی تفصیلات بھی بیان کیں، جن میں دو اہم ترجیحات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح ٹیکس کی اصلاحات ہیں اور تسلیم کیا کہ کاروباری طبقہ باضابطہ شعبے میں اضافی بوجھ برداشت کر رہا ہے کیونکہ معاشرے کے دیگر طبقات اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ دوسری ترجیح ڈیجیٹل سفر اور نان کیش معیشت کی جانب پیش قدمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں کیونکہ پاکستان کی 40 سے 50 فیصد معیشت غیر دستاویزی ہے۔

ڈیجیٹل نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ جتنا ہم کیش لیس معیشت اور ڈیجیٹل نظام کی طرف بڑھیں گے، اتنا ہی ہم معیشت کو دستاویزی اور باضابطہ بنانے میں مدد دیں گے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا اصل منصوبہ بندی ونزوئیلا میں حکومت بدلنا ہے

?️ 20 اکتوبر 2025امریکہ کا اصل منصوبہ بندی ونزوئیلا میں حکومت بدلنا ہے  برطانوی اخبار

ٹرمپ سے اچھا دوست نہیں ملا ہمیں اب تک : نیتن یاہو

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی  وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واشنگٹن میں ٹرمپ کو اسرائیل

کس ملک میں سب سے زیادہ بچے گولی لگنے سے مرتے ہیں؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: ایک نئی تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ

ٹرمپ کی ٹیم 6 ماہ کی ناکامی کے بعد غزہ کے مسئلے پر دوبارہ غور کر رہی ہے

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم

فلسطینی رہنما کی اہلیہ صیہونیوں کی حراست میں

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے

امریکہ کی دھوکہ بازیوں سے صیہونی بھی پریشان

?️ 20 اگست 2021سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے افغانستان میں امریکی شکست کا ذکر کرتے ہوئے

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، متعدد شہید اور زخمی

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں

چاووش اوغلو ابوظہبی میں داخل ، ترکی اور متحدہ عرب امارات تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:    ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو اپنے اماراتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے