?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کی افواج نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے جنوب میں فلسطینی شہریوں کی ایک ہیکٹر سے زائد اراضی پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ کارروائی غیر قانونی بستیوں کی توسیع کے سلسلے کا حصہ ہے۔
صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی ایک ہیکٹر سے زائد اراضی ضبط کر لی ہے
صیہونی حکومت کی افواج نے مغربی کنارے میں الخلیل شہر کے جنوب میں فلسطینی شہریوں کی ایک ہیکٹر سے زائد اراضی ضبط کر لی۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کے حوالے سے فلسطینی میڈیا کارکن اسامہ مخامرہ نے بتایا کہ قابض حکومت کے نام نہاد سول ایڈمنسٹریشن اور تنظیم سازی کے ادارے کے اہلکاروں نے فوجی دستوں کے ہمراہ الخلیل کے جنوب میں واقع مسافر یطا پر حملہ کرکے مقامی باشندوں کو اویحایل کی صیہونی بستی کے قریبی علاقوں کی اراضی ضبط کرنے کا حکم سنایا۔
رپورٹ کے مطابق یہ بستی تقریباً تین سال قبل غیر قانونی طور پر فلسطینی شہریوں کی نجی اراضی پر تعمیر کی گئی تھی۔
مخامرہ نے مزید بتایا کہ حالیہ مہینوں میں اس بستی میں نمایاں توسیع دیکھنے میں آئی ہے اور اس نے علاقے کی سینکڑوں ہیکٹر اراضی کو نگل لیا ہے۔ یہ اقدامات فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور کسانوں کو ملحقہ زمینوں تک رسائی سے روکنے کے بعد کیے جا رہے ہیں۔
اس فلسطینی کارکن نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ کارروائیاں علاقے میں جاری استعماری اور بستیوں کی تعمیر کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔ ان کے مطابق مقبض حکام زمین ضبط کرنے کے علاوہ الرکیز اور شرق شعب البطم کے علاقوں میں بستیوں کے آبادکاروں کے لیے خصوصی سڑکیں بھی تعمیر کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ صیہونی حکومت کی فوج نے پہلے ہی ایک حکم نامہ جاری کرکے وادی ماعین سے لے کر شرق شعب البطم تک پھیلی ایک پرانی سڑک کا کنٹرول بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
ان اقدامات کی وجہ سے فلسطینیوں کے اہم رابطہ راستے بند ہو گئے ہیں، مسافر یطا میں رہائشی علاقوں کے درمیان بندش پیدا ہو گئی ہے اور مقامی باشندوں کی آمدورفت اور معاش پر شدید پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
فرانس میں آج احتجاج کے پیش نظر 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات
?️ 24 اکتوبر 2026 سچ خبریں: فرانس میں ہفتے کے روز متوقع احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے
اکتوبر
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ صدر مملکت
?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم ورلڈ
اکتوبر
مائیکروسافٹ کا وائس، ویڈیو کالز میں انقلاب برپا کرنیوالی ’اسکائپ‘ سروس ختم کرنے کا اعلان
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آن لائن وائس
مارچ
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی انٹرا
دسمبر
شامی عوام کو داعش کے دھمکی آمیز پیغامات موصول
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:دیر الزور میں کچھ شہریوں نے کہا کہ انہیں داعش کی
فروری
شمالی غزہ میں صہیونیوں کے مجرمانہ منصوبے کا انکشاف
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ
نومبر
الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس کا فیصلہ سنا دیا
?️ 7 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دوہری شہریت کیس
اگست
شوبز میں آئی تو طلاق یافتہ ماں تھی، آج دادی بن چکی ہوں، حنا دلپذیر
?️ 7 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) ’بلبلے‘ اور ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ سمیت دیگر
جنوری