?️
سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی حملوں میں اب تک 72 ہزار 803 فلسطینی شہید اور 172 ہزار 855 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ خان یونس میں تازہ حملے میں مزید فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 72 ہزار 803 جبکہ زخمیوں کی تعداد 172 ہزار 855 ہو گئی ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 شہداء کی لاشیں اور 34 زخمیوں کو علاقے کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب و روز کے دوران درج ہونے والے شہداء میں سے 2 افراد حالیہ حملوں میں شہید ہوئے، جبکہ 4 شہداء کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئی ہیں۔
وزارت صحت غزہ نے تاکید کی کہ اب بھی متعدد متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں، لیکن امدادی ٹیمیں میدان کی خطرناک صورتحال کے باعث ان تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک 906 افراد شہید، 2 ہزار 747 زخمی جبکہ 781 لاشیں ملبے تلے سے نکالی جا چکی ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کے خلاف صہیونی حکومت کی جاری نسل کشی کی جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 72 ہزار 803 فلسطینی شہید اور 172 ہزار 855 زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی قابض فوج کے ایک حملے میں، جو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مغرب میں واقع ابوعلاء چوک کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا، 2 فلسطینی شہید جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان غلامی کی زنجیریں توڑنے میں کامیاب ہو گیا ہے:وزیراعظم
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
اگست
ایران میں کشیدہ صورتِ حال، پاکستانی سرحدی علاقوں میں سکیورٹی سخت
?️ 13 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کی کشیدہ صورتِ حال کے پیش نظر
جنوری
ہندوستان کے وزیر خارجہ کا فلسطین کی حمایت پر زور
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز، ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے فلسطینی
دسمبر
عازمین حج کے متعلق اعداد وشمار جاری
?️ 30 جون 2022(سچ خبریں)سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں برس حج کی ادائیگی
جون
بائیڈن کا غزہ میں تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز کا اعلان
?️ 3 جون 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں
جون
ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب جلد ہی زیر حراست فلسطینیوں کو رہا کردے گا: حماس
?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے امید
اگست
عراق میں صیہونی گھونسلے
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے عراق میں اپنے ایک شہری کی
جولائی
جنرل قاسم سلیمانی نے امریکہ کے کھربوں ڈالر پر پانی پھیر دیا
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ نے کھربوں ڈالر خرچ کرکے استقامتی تحریک کو کمزور کرنے
جنوری