آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کی تعیناتی کے حوالے سے تین نام سامنے آگئے

آئی ایس آئی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کی تعیناتی کے حوالے سے وزارت دفاع کی سمری بدھ کے روز وزیراعظم ہاوس کو موصول ہو گئی تھی، جس میں 3 فوجی افسران کے نام تجویز کیے گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز، لیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سمری میں تجویز کردہ ناموں کا جائزہ لیں گے جس کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے ایک نام فائنل کیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے نئے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم کل سمری پر باقاعدہ دستخط کریں گے جس کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب آج صبح وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

جبکہ قبل ازیں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کے لیے قانون میں منظوری وزیراعظم دیتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے قانون میں منظوری حکومت سے منسوب نہیں ‏ہے جہاں وزیراعظم کی منظوری چاہئیے وہاں وزیراعظم کا اختیار ہوتا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایس آئی کا دنیا میں بہترین مقام ہے آئی ایس آئی انٹیلی جنس ورلڈمیں ٹاپ پرہے دنیا تعریف ‏کرتی ہے وزارت دفاع سے سمری سے متعلق معلوم کرکے آگاہ کردوں گا ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لیے قانونی طریقہ استعمال کیا جائے گا اور تعیناتی سے متعلق ایک دو دن معاملہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات بہترین ہیں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے، اس وقت جو ایشوز آرہے ہیں وہ ‏ایک دو دن میں حل ہوجائیں گے ۔
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کے نام کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا ۔ چھ اکتوبر کو پاک فوج میں معمول کے تقرر و تبادلے ہوئے جس کے تحت ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔ تاہم اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے نام کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

سعودی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر کمی کا شکار

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران سعودی عرب

آئی ایم ایف کو پاکستان کے دوست ممالک سے مزید ضمانتیں درکار

?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  نے پاکستان کے لیے سعودی

میر واعظ کی طرف سے بجلی کے بحران پر قابض انتظامیہ پر کڑی تنقید

?️ 26 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل

یورپ کی کونسل فرانس کے امتیازی سلوک کو روکے : روس

?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:  اسپوتنک کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ

مدارس رجسٹریشن بل کا معاملہ: شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو ملاقات کی دعوت دے دی

?️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز

ٹرمپ نے برکس پالیسیوں کی حمایت کے لیے ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے

?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: جب کہ کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس رپورٹ کرتے ہیں کہ

عالمی یوم قدس اور مقبوضہ علاقوں میں بحران

?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: عالمی یوم قدس کے موقع پر غزہ جنگ میں ناکام

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سےکہا گیا کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔

?️ 2 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے