آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی آئی کو ابھی تک حکمنامہ نہیں ملا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے تقرر کے معاملے پر سول اور عسکری قیادت کے درمیان رپورٹ ہونے والے تعطل کے بعد وزیر اعظم عمران خان کو بدھ کے روز ایک سمری موصول ہوئی جس میں ملک کے طاقتور ترین عہدوں میں سے ایک کے لیے امیدواروں کے نام شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایک وفاقی وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ وزیر اعظم کو سمری موصول ہوئی تھی جس میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے نام تھے۔

دوسری جانب حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات اور اس کے بعد کابینہ میں وزیر اعظم کے ریمارکس کی تفصیلات بتانے پر اپنے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کی سرزنش کی۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا تھا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور تقرر کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

قبل ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بیان دیا تھا کہ وزیر اعظم آئین کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر چاہتے ہیں۔

تاہم دفاعی معاملات کے ماہرین کے مطابق تعیناتی کا طریقہ کار آئین اور آرمی ایکٹ میں درج نہیں اور ماضی میں تمام تعیناتیاں اس روایت کے مطابق کی گئیں جس کے تحت آرمی چیف وزیراعظم کو تین نام تجویز کرتے ہیں اور وہ اس کے بعد حتمی فیصلہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ نے اعلان کیا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

چونکہ دفتر وزیر اعظم کی جانب سے آئندہ چند روز تک مذکورہ تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا اس لیے وفاقی دارالحکومت میں قیاس آرائیاں پھیلیں اور حکومت اس معاملے پر خاموشی توڑنے پر مجبور ہوگئی۔

اس کے بعد وزیر اطلاعات نے میڈیا کو بتایا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف کے درمیان رات گئے ایک طویل ملاقات ہوئی جس کے بعد وزیر اعظم نے اس معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

دریں اثنا عامر ڈوگر نے انکشاف کیا تھا کہ وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو کہا کہ انہوں نے آرمی چیف کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہمسایہ ملک افغانستان کی نازک صورتحال کی وجہ سے موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی کچھ عرصے تک برقرار رہیں۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کو ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کا اختیار ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تفصیلی ملاقات کی جبکہ وفاقی حکومت، ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کے حوالے سے قانونی اور آئینی طریقہ کار پر عمل کرے گی۔

وفاقی وزیر نے واضح طور پر کہا تھا کہ وزیر اعظم کے دفتر یا فوجی سیٹ اَپ کی جانب سے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جائے گا جس سے ایک دوسرے کی ساکھ کو نقصان پہنچے۔

مشہور خبریں۔

2022 فلسطینیوں کے لیے سب سے خونی سال

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:    2022 فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور صہیونیوں

یمنی جنگ بہت بڑی اسٹریٹیجک غلطی تھی/ سعودی عرب پھنس گیا

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:  عبدالباری عطوان نے کہا کہ سعودی عرب یمنی جنگ کے

بشار الاسد کا حیرت انگیز دورہ ایران ؛صہیونی بھی اعتراف کرنے پر مجبور

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:بشار الاسد کے دورہ تہران سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ،

نئے مشرق وسطی کا صیہونی امریکی منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟ حزب اللہ

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے

امریکہ کا ایران پر حملہ؛ عالمی سطح پر مذمتوں کی لہر

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ کے ایران پر حملے کے بعد دنیا بھر میں

فلسطینی چیف جسٹس اور امام مسجد اقصیٰ کی سردار محمد یوسف سے ملاقات

?️ 4 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) فلسطین کے چیف جسٹس ڈاکٹر محمود صدقی عبدالرحمان الہباش

بھارت کے 18 قونصل خانے پاکستان کے خلاف کام کررہے ہیں۔ ضیا لانگو

?️ 5 اپریل 2026کوئٹہ (سچ خبریں) وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ

سابق ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان

?️ 31 اکتوبر 2025ملتان (سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے