آئینی ترمیم پر عمران خان سے مشاورت ہوگئی، بانی پی ٹی آئی بالکل صحت مند ہیں، بیرسٹر گوہر

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی بانی پی ٹی آئی سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم ہو گئی، پارٹی رہنماﺅں نے جیل کے کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی سے ایک گھنٹہ20 منٹ تک ملاقات کی جس میں آئینی ترمیم سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد جس میں اسد قیصر،بیرسٹر علی ظفر،سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے ملاقات کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5سے اندر داخل ہوئے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ۔ پانچوں رہنما گرم جوشی سے بانی پی ٹی آئی سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔جس میں آئینی ترمیم پر مشاورت سمیت بانی پی ٹی آئی کے کیسز سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد اڈیالہ جیل کے دوسرے راستے سے روانہ ہوگیا۔

جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت بھی ہوگئی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مزید مشاورت کریں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ مکمل طور پرہشاش بشاش ہیں ۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے ترمیم کیلئے منظوری دی ہے جس کے جواب میں پی ٹی آئی رہنماءبیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اس بارے میں مولانافضل الرحمان سے مل کر میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔

پی ٹی آئی رہنماءبیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ آج ہماری بانی پی ٹی آئی سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی ہے اور ہم نے ان سے آئینی ترمیم پر تفصیلی مشاورت کی ہے ۔ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک اور ملاقات کے بعد مزید مشاورت کریں گے۔قبل ازیں آج صبح پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی کے صرف تین 3 رہنماوں کوبانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت پر اڈیالہ جیل جانے سے انکار کردیا تھا اور واضح کیا تھا کہ جب تک پارٹی کے پانچوں رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہیں تھی جاتی اس وقت تک وہ اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماﺅں نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے ان سے شکایت کی تھی کہ حکومت تمام رہنماﺅں کو ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی ہے جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر حکومت نے پی ٹی آئی کے پانچوں رہنماﺅں کو ملاقات کی اجازت دیدی۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے حکام پارٹی رہنماءسلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔

جیل حکام نے بیرسٹر گوہر،اسد قیصر،بیرسٹر علی ظفر کو ملاقات کی اجازت کیلئے کلیئر کر دیا ہے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک تمام رہنماﺅں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی اس وقت تک وہ بھی جیل کے اندر نہیں جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہاہے، حریت کانفرنس

🗓️ 15 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

اسرائیل کی داخلی سلامتی کونسل کے سربراہ سے پوچھ گچھ

🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اعلان کیا

پیمرا نے ججز سے متعلق بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی

🗓️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سپریم کورٹ

ایف بی آر کو رواں سال 76 فیصد زائد ٹیکس گوشوارے موصول

🗓️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کو 6 نومبر تک ٹیکس

لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر موجودہ صورتحال خطرناک ہے: اقوام متحدہ

🗓️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:لبنان میں مقیم اقوام متحدہ کی امن فوج کے میڈیا دفتر

کیا ٹرمپ یوکرین کے بحران کو 24 گھنٹوں میں حل کر سکتے ہیں؟

🗓️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے

چین کی امریکہ کو وارننگ؛ شام کے قومی وسائل کی لوٹ مار بند کی جائے

🗓️ 21 جولائی 2022سچ خبریں:    بدھ کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے