🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروایا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
وزیر خزانہ نے تحریر جواب میں کہا ہے کہ ملازمین کے الاونسز اور پے اسکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی نہیں ہے جبکہ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ملازمین کے لیے ہائرنگ اور سیلنگ کی حد بڑھانے کا معاملہ زیر غور ہے۔
دریں اثنا، وزیر خزانہ نے گزشتہ 5 سال کے دوران غیر ملکی قرضوں اور واجبات کی تفصیلات بھی ایوان میں پیش کردیں۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ جون 2023 تک پاکستان کے غیر ملکی قرضوں اور واجبات کی کل رقم 126 ارب 14 کروڑ ڈالرز تھی، یہ غیر ملکی قرضہ جی ڈی پی کا 43.03 فیصد ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 2024 میں پاکستان نے 11 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا۔
دریں اثنا، وزیر خزانہ نے قومی اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت آئی ٹی اور زراعت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ٹیکس نظام کو مؤثر بنارہے ہیں۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں، نیا آسان ٹیکس ریٹرن نظام ستمبر میں نافذ کردیا جائے گا، حکومت ایفی نیٹی جیسے کاروباری اداروں کی مکمل معاونت جاری رکھے گی۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کر کے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
🗓️ 25 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کی زمین
اپریل
فلیگ مارچ سے صیہونی حکومت خوفزدہ کیوں ہیں؟
🗓️ 19 مئی 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی پانچ روزہ
مئی
داخلی بحران سے نکلنے کے لیے صیہونیوں کا نیا حربہ
🗓️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ نے سکیورٹی کانفرنس میں ایران مخالف الزامات
ستمبر
ہم یوکرین کو 50 ملین ڈالر کےمہلک ہتھیار فراہم کریں گے: موریسون
🗓️ 1 مارچ 2022سچ خبریں: آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسون نے کہا کہ کینبرا
مارچ
جنگ بندی کے بعد غزہ
🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ بندی کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ کے مکینوں
نومبر
القسام نے غزہ کے شمال میں اسرائیلی فوجیوں کو کچلا
🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین
دسمبر
رواں سال کے آغاز سے مغربی کنارے میں فلسطینی شہداء کی تعداد
🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنین میں حماد ابو
ستمبر
بینکس الیکٹرک گاڑیوں، گھروں اور ایس ایم ایز کی فنڈنگ کریں گے
🗓️ 19 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی
نومبر