?️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ماہرین کی جانب سے ایک ایسے فیچر کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے تحت گروپ چیٹ میں میسیجز کے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔
اس وقت واٹس ایپ پر کسی بھی میسج کا جواب دیتے وقت ہر ریپلائی الگ الگ ہوجاتا ہے اور کوئی بھی صارف گروپ میں کسی ایک میسیج پر جوابات دیتے ہیں تو سب کے ریپلائیز الگ الگ نظر آنے لگتے ہیں۔
تاہم نئے فیچر میں ایسا نہیں ہوگا اور تمام ریپلائیز ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آئیں گے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ماہرین ایسے فیچر کو تیار کرنے میں مصروف ہیں، جس کے تحت خصوصی طور پر گروپ چیٹس میں کسی بھی میسیج پر کیے جانے والے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔
یعنی اگر کسی گروپ میں کوئی میسیج بھیجتا ہے اور اس پر 10 افراد ریپلائی کرتے ہیں تو تمام افراد کے ریپلائیز اور اصل میسیج اور ریپلائیز ایک تھریڈ کی صورت اختیار کر جائیں گے اور نئے صارف کو معاملہ سمجھنے میں آسانی ہوگی۔
ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر انفرادی چیٹ میں بھی کام کرے گا اور اس پر کچھ عرصے بعد آزمائش شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
مذکورہ فیچر کی تیاری کے بعد اس کی محدود آزمائش کی جائے گی، جس کے بعد اس کی آزمائش کو ترتیب وار بڑھاکر اسے پیش کردیا جائے گا، تاہم اس عمل میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے معاہدے پر 2 ماہ پہلے دستخط کیوں نہیں کئے ؟
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق ایک باخبر اسرائیلی ذریعے نے قیدیوں کے
ستمبر
مجھے اپنے بچوں کو دیکھنے دو:فلسطینی قیدی صحافی کی فریاد
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ہاتھوں پکڑی جانے والی خاتون فلسطینی صحافی کو
ستمبر
وفاقی کابینہ نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی
?️ 31 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی
اگست
نیویارک کے میئر پر ترکی سے رشوت لینے کا باقاعدہ الزام عائد
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے میئر کو ترکی
ستمبر
ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں: اردن
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اتوار کے روز اس
اکتوبر
عراق میں سفیر کے بجائے امریکی خصوصی ایلچی کی تقرری؛ وجہ؟
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق میں اپنے نئے نمائندے
اکتوبر
ہمارے ووٹرز امریکہ میں ہیں یوکرین میں نہیں: امریکی نمائندہ
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ریپبلکن پارٹی کے نمائندے پال گوسر نے ملک کی جانب
جنوری
غزہ میں انسانی تباہی
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کی شام صیہونی
اکتوبر