?️
سچ خبریں: خبریں ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ کمپنی گوگل کی جانب سے جلد ہی ڈیسک ٹاپ پر بھی موبائل صارفین کی طرح ’ڈسکور‘ فیچر پیش کیا جائے گا۔
’ڈسکور‘ فیچر میں صارفین کو کوئی مواد تلاش نہیں کرنا پڑتا بلکہ از خود ہی مواد مین پیج پر نظر آتا ہے۔
مذکورہ فیچر گوگل کے موبائل صارفین کے لیے ابتدائی طور پر 2018 میں پیش کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں تمام ممالک تک پھیلایا گیا تھا۔
اس وقت موبائل پر جیسے ہی کوئی صارف گوگل کھولتا ہے تو سرچ انجن کے نیچے مختلف وائرل خبریں، موسم کی صورتحال اور دیگر مواد کے لنکس نظر آتے ہیں جو کہ ’ڈسکور‘ فیچر کا حصہ ہیں۔
اب ایسی ہی خبریں، موسم کا حال اور کاروبار کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین خبروں کی اپڈیٹس کو گوگل کی جانب سے سرچ انجن کے فرنٹ پیج پر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی شیئر کیا جائے گا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’مین پاور یوزر‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈیسک ٹاپ پر ’ڈسکور‘ فیچر کو پیش کرنے کے لیے گوگل نے آزمائش شروع کردی اور جلد ہی اسے متعارف کرایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر ’ڈسکور‘ فیچر کی آزمائش بھارت میں کی جا رہی ہے جب کہ جلد ہی مذکورہ آزمائشی فیچر تک دیگر ممالک کے محدود صارفین کو بھی دی جائے گی۔
رپورٹ میں گوگل ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انٹرنیٹ سرچ انجن کے ترجمان نے تصدیق کی کہ کمپنی ’ڈسکور‘ فیچر کو ڈیسک ٹاپ پر متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
مذکورہ فیچر کو پیش کیے جانے کے بعد جیسے ہی ڈیسک ٹاپ صارفین گوگل کھولیں گے، انہیں پہلے ہی پیج پر متعدد وائرل خبریں، موسم کی صورت حال اور کاروباری معلومات نظر آنے لگے گی۔
مذکورہ تبدیلی کو حالیہ عرصے میں گوگل کی جانب سے ڈیسک ٹاپ پر کی جانے والی بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
عاطف اسلم سنگ ماہ میں اداکاری کے لئے تیار
?️ 19 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) گلوکار عاطف اسلم نے بیان جاری کرتے ہوئے اس
ستمبر
فلسطینی انتخابات میں صیہونی کی مداخلت
?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی قومی سلامتی تنظیم کے سربراہ نے فلسطینی اتھارٹی سے کہا
مارچ
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی
?️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ
جنوری
برازیل میں ایکس نیٹ ورک پر پابندی پر ایلون مسک کا ردعمل
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: ایکس نیٹ ورک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ
ستمبر
پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئیں
?️ 18 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے
نومبر
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرے سے قبل سخت حفاظتی اقدامات
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں
نومبر
عمران خان نے جانے سے پہلے ہمارے لیے جال پھینکا:وزیراعظم شہباز شریف
?️ 29 مئی 2022مانسہرہ:(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے
مئی
یمنی مسلح فوج سے دنیا حیرت میں
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے صدر مہدی المشاط نے
مئی