?️
سچ خبریں: معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اگلے 5 سالوں کے دوران بھارت میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا، اس دوران ملک کے جنوبی حصے میں ایک بڑا ڈیٹا سینٹر اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) ہب بھی قائم کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گوگل کلاؤڈ کے سی ای او تھامس کوریان نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ یہ امریکا کے باہر ہمارا سب سے بڑا اے آئی ہب ہوگا جس میں ہم سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے اگلے 5 سالوں کے دوران 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں ’گیگا واٹ سطح کا اے آئی ہب‘ بنانے کا اعلان کیا۔
تھامس کوریان نے مزید کہا کہ گوگل کے منصوبے کے مطابق یہ مرکز مستقبل میں کئی گیگا واٹس تک وسعت اختیار کرے گا۔
بھارت میں اے آئی ٹولز کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کیونکہ نہ صرف کاروبار بلکہ انفرادی طور پر بھی لوگ اس ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپنا رہے ہیں جب کہ رواں سال کے اختتام تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
بھارت کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے گوگل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر ہمارے ‘انڈیا اے آئی ویژن’ کے اہداف کے حصول میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے اس اعلان کو عوام کے لیے بڑی خوشخبری قرار دیا۔
ریاستی وزیر برائے ٹیکنالوجی نارا لوکیش نے اس معاہدے کو انقلابی سرمایہ کاری قرار دیا جو ایک سال کی طویل بات چیت اور مسلسل محنت کے بعد ممکن ہوئی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’یہ ہماری ریاست کے ڈیجیٹل مستقبل، اختراع، اور عالمی حیثیت کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے اور یہ محض ایک آغاز ہے‘۔
یاد رہے کہ رواں ماہ ہی ایک امریکی اسٹارٹ اپ ’اینتھروپک‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال بھارت میں اپنا دفتر کھولے گا، کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ڈاریو اموڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی کی تھی۔
نریندر مودی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں ڈاریو اموڈی سے کہا تھا کہ بھارت کا متحرک ٹیکنالوجی ایکو سسٹم اور باصلاحیت نوجوان اے آئی میں جدت کے محرک ہیں اور وہ ترقی کے لیے اے آئی کو بروئے کار لانا چاہتے ہیں۔
امریکی اسٹارٹ اپ کا یہ اقدام ان کئی اعلانات میں سے ایک ہے جو حالیہ دنوں میں دیگر بڑے اے آئی اداروں نے بھارتی صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے کیے ہیں۔
’اوپن اے آئی‘ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر تک بھارت میں اپنا دفتر کھولے گا۔
کمپنی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے بتایا کہ بھارت میں ’چیٹ جی بی ٹی‘ کے استعمال میں گزشتہ سال کے دوران 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
چین کی کینیڈین شہری کو 11 سال قید کی سزا
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:چین کی ایک عدالت نے 2018 میں گرفتارکیے جانے والے کینیڈین
اگست
اسلام آباد میں سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں کوہسار کے علاقے سیکٹر
جولائی
مصر کئی دنوں سے لگاتار حادثوں کا شکار
?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:نہر سوئز کے بند ہونے اور دو ٹرینوں کے تصادم کے
مارچ
’کبھی میں کبھی تم‘ میں مصطفیٰ کا کردار ہمایوں سعید نہیں نبھا سکتے تھے، ندیم بیگ
?️ 15 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) نامور ہدایت کار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ
مئی
آبے کی مہنگی آخری رسومات کے خلاف ایک جاپانی کی خودسوزی
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک جاپانی شخص نے اس ملک کے سابق وزیر اعظم کو
ستمبر
پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
?️ 28 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا
اپریل
بکری اپنی خیر کب تک منائے گی
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی شیعہ رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں میں سے ایک ترکی العطابی،
جولائی
آشیانہ اقبال ریفرنس: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کو بری کر دیا
?️ 18 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں
نومبر