?️
سچ خبریں: معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اگلے 5 سالوں کے دوران بھارت میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا، اس دوران ملک کے جنوبی حصے میں ایک بڑا ڈیٹا سینٹر اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) ہب بھی قائم کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گوگل کلاؤڈ کے سی ای او تھامس کوریان نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ یہ امریکا کے باہر ہمارا سب سے بڑا اے آئی ہب ہوگا جس میں ہم سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے اگلے 5 سالوں کے دوران 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں ’گیگا واٹ سطح کا اے آئی ہب‘ بنانے کا اعلان کیا۔
تھامس کوریان نے مزید کہا کہ گوگل کے منصوبے کے مطابق یہ مرکز مستقبل میں کئی گیگا واٹس تک وسعت اختیار کرے گا۔
بھارت میں اے آئی ٹولز کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کیونکہ نہ صرف کاروبار بلکہ انفرادی طور پر بھی لوگ اس ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپنا رہے ہیں جب کہ رواں سال کے اختتام تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
بھارت کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے گوگل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر ہمارے ‘انڈیا اے آئی ویژن’ کے اہداف کے حصول میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے اس اعلان کو عوام کے لیے بڑی خوشخبری قرار دیا۔
ریاستی وزیر برائے ٹیکنالوجی نارا لوکیش نے اس معاہدے کو انقلابی سرمایہ کاری قرار دیا جو ایک سال کی طویل بات چیت اور مسلسل محنت کے بعد ممکن ہوئی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’یہ ہماری ریاست کے ڈیجیٹل مستقبل، اختراع، اور عالمی حیثیت کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے اور یہ محض ایک آغاز ہے‘۔
یاد رہے کہ رواں ماہ ہی ایک امریکی اسٹارٹ اپ ’اینتھروپک‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال بھارت میں اپنا دفتر کھولے گا، کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ڈاریو اموڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی کی تھی۔
نریندر مودی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں ڈاریو اموڈی سے کہا تھا کہ بھارت کا متحرک ٹیکنالوجی ایکو سسٹم اور باصلاحیت نوجوان اے آئی میں جدت کے محرک ہیں اور وہ ترقی کے لیے اے آئی کو بروئے کار لانا چاہتے ہیں۔
امریکی اسٹارٹ اپ کا یہ اقدام ان کئی اعلانات میں سے ایک ہے جو حالیہ دنوں میں دیگر بڑے اے آئی اداروں نے بھارتی صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے کیے ہیں۔
’اوپن اے آئی‘ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر تک بھارت میں اپنا دفتر کھولے گا۔
کمپنی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے بتایا کہ بھارت میں ’چیٹ جی بی ٹی‘ کے استعمال میں گزشتہ سال کے دوران 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
دنیا میں امریکی ڈالر کی طاقت اور کشش میں کمی
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Wirtschaftswoche نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ سونے
اپریل
اسرائیلی میڈیا کا ایران اور مصر کے تعلقات میں بہتری پر ردعمل
?️ 22 فروری 2026 سچ خبریں: صہیونیستی حکومت کے نیوز پورٹل JDN نے رپورٹ دی
فروری
انصار اللہ: دشمن کے جاسوسی نیٹ ورک کی تباہی تمام جارحوں کے لیے عبرتناک پیغام ہے
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے رکن حزام الاسد نے اسرائیلی انٹیلی جنس
نومبر
ہسپانوی وزیر اعظم: اسرائیل نسل کشی کرنے والی ریاست ہے
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ملکی پارلیمنٹ کے سامنے
مئی
ایران نے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری دوبارہ شروع کر دی ہے: وال اسٹریٹ جرنل
?️ 11 ستمبر 2026سچ خبریں: اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی اور علاقائی حکام کے
ستمبر
غزہ کے ہسپتالوں کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ جھوٹا
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں حماس
نومبر
اداکار جاوید شیخ کا بچپن سے متعلق اہم انکشاف
?️ 17 جولائی 2021لاہور( سچ خبریں) سینئر اداکار جاوید شیخ نے بچپن سے متعلق اہم
جولائی
خلیج فارس میں امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد کافی نہیں: قطر کا اعتراف
?️ 7 ستمبر 2026سچ خبریں:قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ خلیج
ستمبر