?️
سچ خبریں: گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں نئے دلچسپ فیچرز شامل کیے ہیں جن کی مدد سے صارفین اپنی عام تصاویر کو نہ صرف مختصر ویڈیوز بلکہ کارٹون، تھری ڈی یا اسکیچ جیسے انداز میں بھی تبدیل کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل فوٹوز میں چند نئے اور دلچسپ فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے صارفین اپنی تصاویر کو نہ صرف مختصر ویڈیوز میں تبدیل کر سکیں گے بلکہ انہیں کارٹون، اسکیچ، تھری ڈی یا اینیمی جیسے مختلف انداز میں بھی بنا سکیں گے۔
نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی کسی بھی تصویر کو چھ سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
گوگل نے اس فیچر میں دو آسان آپشنز دیے ہیں، اگر آپ اپنی تصویر کو ویڈیو میں بدلنا چاہتے ہیں تو ان میں سے ایک آپشن منتخب کر سکتے ہیں، پہلا آپشن ’سبٹل موومنٹس‘ ہے، جس کا مطلب ہے کہ تصویر میں ہلکی پھلکی حرکت شامل کی جائے گی، جب کہ دوسرا آپشن ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ ہے، جس کا مطلب ہے کہ گوگل خود اندازہ لگا کر تصویر کو دلچسپ انداز میں ویڈیو میں تبدیل کر دے گا۔
یعنی آپ کو صرف اپنی تصویر منتخب کرنی ہے، پھر یہ آپشن چننا ہے اور آپ کی تصویر ایک چھوٹے ویڈیو کلپ میں بدل جائے گی۔
گوگل فوٹوز کا ایک اور اہم فیچر ’ریمکس‘ ہے، جس کے ذریعے کوئی بھی تصویر چند لمحوں میں اینیمی، کامک، پینٹنگ یا دیگر تخلیقی انداز میں تبدیل کی جا سکتی ہے، یہ فیچر گوگل کے خصوصی اے آئی سسٹم ’امیجن‘ کی مدد سے کام کرے گا۔
ان تمام فیچرز کو گوگل فوٹوز میں ایک نئی جگہ یعنی ’کریئیٹ‘ ٹیب میں رکھا گیا ہے، جہاں صارفین کولاج، ہائی لائٹ ویڈیوز اور دیگر تخلیقی ٹولز بھی استعمال کر سکیں گے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ تمام اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز پر ایک خاص واٹرمارک ’سنتھ آئی ڈی‘ ہوگا، تاکہ صارفین جان سکیں کہ یہ مواد مصنوعی ذہانت کی مدد سے تخلیق کیا گیا ہے۔
فوٹو کو ویڈیو میں تبدیل کرنے والا فیچر فی الحال امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے آج سے دستیاب ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیچرز ابھی تجرباتی ہیں اور صارفین کے ردعمل کی بنیاد پر انہیں مزید بہتر بنایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کا اگلا اقدام کیا ہو گا؟
?️ 8 اپریل 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو مسترد
اپریل
ایران سعودی عرب معاہدے نے شام کی عرب لیگ میں واپسی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے:ایسوسی ایٹڈ پریس
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی ایک رپورٹ میں عرب لیگ کی
مئی
افغان حکومت یقینی بنائے چمن جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں، وزیر اعظم
?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چمن میں افغان
دسمبر
سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ تقریباً طے پا گیا ہے: اسرائیلی میڈیا
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اس حوالے سے خبر دی ہے کہ
فروری
اسرائیل اپنے وجود کے بحران سے دوچار
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی عوام مزاحمتی محاذ کا کہنا ہے کہ اس وقت صیہونی
اگست
نیا یوکرین امن منصوبہ جمعرات سے پہلے منظور نہیں ہو سکتا: جرمن چانسلر
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: جرمن چانسلر اولاف شولتز نے اتوار کو کہا ہے کہ انہیں
نومبر
صیہونی حکومت کا فلسطینی قیدیوں پرظلم و جبر
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے وار کلب کے صدر قدورا فارس نے کہا
دسمبر
بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے. خواجہ آصف
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
جون