?️
نیویارک (سچ خبریں) کائنات سے متعلق پوری دنیا میں تحقیقات جاری ہیں اور اس کی تسخیر اور دریافت کا عمل جاری ہے تاہم دنیا کی طاقتور ترین دور بین تیار کرنے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ اگر دور بین تیار کرنی ہے تو اس کیلئے درکار اجزاء بھی درست ہونے چاہئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ دنیا کی طاقتور ترین دور بین تیار کرنے کیلئے آپ کو درست اجزاء کی ضرورت ہوگی۔ٹوئٹر پیغام میں ناسا نے کہا کہ ہماری ایلیمنٹس آف ویب سیریز دیکھیں تاکہ آپ کو علم ہوسکے کہ دنیا کی طاقتور ترین دور بین کیسے بنائی گئی اور ناسا کائنات کی دریافت میں کیسے مدد کرسکتا ہے؟
واضح رہے کہ کائنات کی دریافت کیلئے دنیا کی طاقتور ترین دور بینوں میں سے ایک ناسا کی ہبل ٹیلی اسکوپ کو سمجھا جاتا ہے جس کے ذریعے کائنات کی تسخیر کا عمل تیزی سے جاری و ساری ہے۔قبل ازیں ناسا کی بڑی خلائی دور بین ہبل نے نیا کارنامہ سرانجام دیا، سائنسی تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 40 ہزار نوری سال قطر کی حامل کہکشاں کی تصویر تیار کر لی گئی۔
رواں ماہ کے آغاز پر زمین سے 14 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر واقع کہکشاں این سی جی 7329 کی تصویر تیار کرنے کیلئے فور فلٹر فیوژن کا استعمال کیا گیا۔تکنیکی اعتبار سے این سی جی 7329 اسپائرل کہکشاں کہلاتی ہے جس کی تصویر لینے کیلئے ہبل کے وائلڈ فیلڈ کیمرا 3 (ڈبلیو ایف سی 3) سے مدد حاصل کی گئی۔
مشہور خبریں۔
ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
?️ 18 ستمبر 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں)قبائلی ضلع خیبر کے جمرود کے علاقے سور کمر میں
ستمبر
اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کے لیے ایران کا ویزہ
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان میں اربعین زائرین کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی
جولائی
لیبیا سے برطانوی سفیر کو نکالنے کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:لیبیا میں لندن کے سفارت خانے کی جانب سےاس ملک کی
دسمبر
روس پر یوکرین کے مہلک حملے
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو علی الصبح
جنوری
شہید قاسم سلیمانی کا خواب پورا ہونے والا ہے
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کی بچوں کو مارنے والی حکومت کو غزہ جنگ کے
جون
غزہ میں قتل عام کی تفصیلات
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں موت اور تباہی کے ہولناک مناظر اس بات
نومبر
یورپی ممالک روسی تیل پر کیوں منحصر ہیں؟
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی ایس ڈی سینٹر فار ڈیموکریسی اسٹڈیز کی ویب سائٹ
اکتوبر
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت، اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
?️ 13 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی
مارچ