🗓️
سچ خبریں: چین کی نوجوان آبادی کی جانب سے جذباتی طور پر ’راحت‘ کے حصول کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے لیس پالتو جانوروں (روبوٹس) کی جانب رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
ڈان نیوز میں شائع ہونے والی فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ کے ایک شاپنگ مال میں، ژانگ یاچن خاموشی سے اپنے قریبی ساتھی، مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ سے ’دل کی بات‘ کر رہی ہیں، اے آئی سے لیس پالتو جانور (روبوٹ) کی آرام دہ چہچہاہٹ انہیں یاد دلاتی ہے کہ وہ اکیلی نہیں ہیں۔
19 سالہ ژانگ یاچن طویل عرصے سے اسکول اور کام کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں، دوسرے لوگوں کے ساتھ گہری دوستی قائم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں، لیکن جب سے انہوں نے ’بو بو‘ نامی ایک ’اسمارٹ پالتو جانور‘ خریدا ہے، جو مصنوعی ذہانت کو انسانوں کے ساتھ بات چیت کے لیے استعمال کرتا ہے، وہ کہتی ہیں کہ زندگی آسان ہو گئی ہے۔
ژانگ جو اپنے والدین اور ایک حقیقی پالتو بطخ کے ساتھ اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں، کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ اب میرے پاس خوشی کے وقت کو بانٹنے کے لیے کوئی ہے‘۔
چین بھر میں، لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سماجی تنہائی کا مقابلہ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا رخ کر رہی ہے، کیوں کہ ٹیکنالوجی زیادہ پختہ اور وسیع پیمانے پر قبول کی جاتی ہے، بوبو کو ہانگ ژو جینمور ٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے اور اس کی قیمت 1400 یوآن (190 ڈالر) ہے۔
کمپنی کے پروڈکٹ منیجر ایڈم ڈوان کے مطابق بچوں کی سماجی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے، اس روبوٹ کے مئی سے اب تک تقریباً ایک ہزار یونٹس فروخت کیے جا چکے ہیں۔
رواں ماہ ایک سیر کے دوران ژانگ اپنے ساتھی کو ساتھ لے کر گئیں، جسے انھوں نے ’الوو‘ کا نام دیا تھا، انہوں نے رگبی گیند کے سائز کی اس مخلوق سے سرگوشی کی، پھر اس نے سر ہلایا اور چیخنے لگا۔
پالتو جانوروں کی ایک دکان پر انہوں نے ’الوو‘ کے لیے (کتے کے لیے ڈیزائن کیا گیا) موسم سرما کا چھوٹا سا کوٹ خریدا۔
انہوں نے کہا کہ روبوٹ انسانی دوستوں کی طرح ہی کردار ادا کرتا ہے، یہ آپ کو احساس دلاتا ہے کہ آپ ایسے شخص ہیں، جس کی اسے ضرورت ہے۔
کنسلٹنگ فرم آئی ایم اے آر سی (IMARC) گروپ کے مطابق بوبو جیسے ’سوشل روبوٹس‘ کی عالمی مارکیٹ 2033 تک 7 ارب سے بڑھ کر ساڑھے 42 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جس میں ایشیا پہلے ہی اس شعبے پر چھایا ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
وفاقی وزیر نے گیس کی فراہمی سے متعلق خبردار کر دیا
🗓️ 12 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت توانائی حماد اظہر نے سردیوں کی آمد
نومبر
افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری
🗓️ 5 اگست 2021سچ خبریں:افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس ملک کے ہلمند ،
اگست
Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’
🗓️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ہمیں 8 اکتوبر کو حماس کی شرائط کو قبول کرنا چاہیے تھا: موساد
🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ سوروگیم کی خبر کے مطابق
ستمبر
ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کی ملازمت ختم
🗓️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)
دسمبر
یوکرین جنگ کے بارے میں ایران کا مؤقف
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایران نے روس کو ایرانی جدید ٹیکنالوجیز کی فروخت سے متعلق
جولائی
بن سلمان کی میزبانی انسانی حقوق کی خلاف ورزی:فرانسیسی میڈیا
🗓️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملات
جولائی
مقبوضہ جموں وکشمیر:نام نہاد انتخابات سے قبل سیکورٹی انتظامات مزید سخت
🗓️ 18 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت
مئی