?️
سچ خبریں: چین نے جاپان کی طرف سے چینی فرموں کو چِپ سازی کے آلات کی فروخت اور سروسنگ پر مزید پابندیاں لگانے کی صورت میں سخت معاشی جوابی کارروائی سے خبردار کیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نیوز نے معاملے سے باخبر لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس پیش رفت کو رپورٹ کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا موٹر نے خفیہ طور پر جاپانی حکام کو بتایا ہے کہ بیجنگ گاڑیوں کی پیداوار کے لیے درکار معدنیات تک جاپان کی رسائی کو کم کر کے پابندیوں پر ردعمل ظاہر کر سکتا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ متعدد چینی حکام نے اپنے جاپانی ہم منصبوں کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں میں اپنے مؤقف کو بارہا بیان کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین نے ہمیشہ عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام میں ’مصنوعی خلل‘، عام اقتصادی اور تجارتی تعاون کو سیاسی بنانے، اور چین کے خلاف سائنسی اور تکنیکی پابندیوں کی سختی سے مخالفت کی ہے۔
ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ ’چین ہمیشہ سے عالمی پیداوار اور سپلائے چین کی حفاظت اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم رہا ہے اور اس نے ہمیشہ منصفانہ، معقول اور غیر امتیازی برآمدی کنٹرول کے اقدامات کو نافذ کیا ہے۔‘
تاہم ٹویوٹا موٹرز نے فوری طور پر رائٹرز کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ہے۔
اس سے قبل جاپان نے جولائی میں چین کی جدید چپس بنانے کی صلاحیت کو محدود کرنے کے امریکی اقدام کے ساتھ ہم اہنگ ہوتے ہوئے سیمی کنڈکٹر تیار کرنے والے سازوسامان کی 23 اقسام کی برآمدات پر پابندیاں عائد کرنا شروع کردی تھی۔


مشہور خبریں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل دستخط کیے بغیر واپس بھجوا دیا
?️ 19 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن ترمیمی بل کے حوالے سے صدر مملکت نے
جون
امریکہ میں ہلٹن ہوٹل کے ملازمین کی ہڑتال
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: اتحاد یونین نے اعلان کیا کہ امریکہ کے شہر سیٹل
اکتوبر
رفح بارڈر کراسنگ کے انتظامی ڈھانچے پر اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی نیوز نیٹ ورک آئی 24 نیوز کے دعوے کے مطابق،
اکتوبر
مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب
?️ 26 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ مسلسل تیسری
فروری
شہباز گل نے یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا
?️ 31 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی سیاسی امور شہبازگل نے اسٹیٹ بینک بل
جنوری
وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ ایران کیلئے تہران پہنچ گئے
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ
مئی
ایران کے ساتھ تعاون خطے اور عالم اسلام کے لیے فائدہ مند ہے: بن فرحان
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ایران کے وزیر
جون
غزہ کے بچے کس آواز سے نیند سے اٹھتے ہیں؟
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: بچوں کے عالمی دن کے موقع پر غزہ کے بچے
نومبر