?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی سروسز فراہم کرنے والی سوئٹزرلینڈ کی ملٹی نیشنل کمپنی پروٹون کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے اندر وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ ہوا۔
خیال رہے کہ وی پی این اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ملک میں کوئی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن بند ہو۔
انٹرنیٹ سروسز کی بندش وی پی این کے ذریعے بحال نہیں ہوتی، البتہ پابندیوں کا شکار ویب سائٹس، ایپلی کیشنز اور پلیٹ فارمز کی سروسز وی پی این کے ذریعے چلائی جا سکتی ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ دو ہفتے سے مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر بند ہے، جسے صارفین وی پی این سروسز کے ذریعے چلا رہے ہیں۔
اب وی پی این سروسز فراہم کرنے والی کمپنی پروٹون نے بتایا ہے کہ پاکستان میں مختلف ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز کی بندش کی وجہ سے وہاں وی پی این کے استعمال میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔
خبر رساں ادارے ایجنسی پریس فرانس (اے ایف پی) کے مطابق کمپنی کے مطابق وی پی این کے استعمال میں سب سے زیادہ اضافہ ایک لاکھ فیصد افریقی ملک سینیگال میں ہوا۔
اسی طرح دوسرے نمبر پر 25 ہزار فیصد اضافے کے ساتھ افریقی ملک گیبون رہا۔
جنوبی ایشیا میں وی پی این کا سب سے زیادہ استعمال 6 ہزار فیصد پاکستان میں دیکھا گیا اور گزشتہ 12 ماہ کے دوران وی پی این میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کی طرح نیپال میں بھی گزشتہ ایک سال کے دوران وی پی این کے استعمال میں تقریباً 5 ہزار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
اندونیشیا میں صیہونی جرائم کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:اندونیشیا کے دار الحکومت جکارتہ میں سینکڑوں انڈونیشین شہری امریکی سفارت
مئی
چین کے پاس اگلے 12 سال میں 1500 ایٹمی وار ہیڈز ہوں گے:نیٹو
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے
اپریل
ٹرمپ کی بریکس گروپ کو دھمکی
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریکس گروپ کو خبردار کیا
فروری
ایچ ای سی کا نیا سربراہ کون بن سکتا ہے
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر
مارچ
صیہونی بحری جہاز ایک بار پھر یمنی مجاہدین کے پنجوں میں
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: یمنی فوج نے تین صیہونی بحری جہازوں پر حملے کا
مئی
حماس کے پاس اب بھی سیکڑوں میزائل ہیں:صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے سلامتی اداروں نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی
اپریل
سر فروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:جمعہ کی شام کو صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے مشرق
اگست
شام میں امریکی کونک اڈے کو دوبارہ نشانہ بنانا گیا
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:شام میں امریکی قبضے کے اڈے کو ایک بار پھر نشانہ
جنوری