?️
بیجنگ(سچ خبریں)مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کی سہولت کے پیش بہترین فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آزائشی مراحل سے گزر رہا ہے تاہم مخصوص کریٹرز جمپس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
نئے فیچر کی بدولت ٹک ٹاک صارفین اپنی ویڈیو میں ‘منی ایپس ایمبیڈ’ کرسکیں گے۔ نئی سہولت کو ‘جمپس’ کا نام دیا گیا ہے، اگر کوئی صارف کھانا پکانے کی ویڈیو بناتا ہے تو وہ ‘ریسیپی ایپ ویشک’ کے لنک کو اس میں ایمبیڈ کرسکتا ہے۔
اس فیچر سے ناظرین ٹک ٹاک کے اندر ہی ایک کلک کی مدد سے کھانے کی ترکیت دیکھ سکیں گے۔ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آزائشی مراحل سے گزر رہا ہے تاہم مخصوص کریٹرز جمپس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، نئی سہولت کی مزید ٹیسٹنگ کے لیے دیگر افراد کو بھی سروس فراہم کریں گے۔
خیال رہے کہ جب جمپ فیچر سے لیس کسی ویڈیو کو دیکھا جائے گا تو ناظرین کو اسکرین کے نیچے ایک بٹن نظر آئے گا جو ٹک ٹاک کے اندر ایک نئی اسکرین میں مواد کو اوپن کرے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اسنیپ چیٹ بھی اس طرح کے فیچرز اپنی ویڈیوز کے لیے متعارف کراچکا ہے۔ٹک ٹاک نے بتایا کہ اس وقت ویشک، وکی پیڈیا اور ٹیبیلوگ کو اس فیچر کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے پیچھے ٹیکنالوجی کے 37 سالہ ارب پتی چینی ماہر جانگ یمنگ ہیں۔ ان کی نگاہوں نے نوجوانوں میں موجود رجحان کو بھانپ لیا اور اس طرح ان کی ایپ کو دنیا بھر میں بے پناہ کامیابی ملی۔ وہ دنیا کو یقین دلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ٹک ٹاک محفوظ ایپ ہے جبکہ وہ مغربی ملکوں کے مطالبات کے سامنے بظاہر نہ جھک کر چین میں اپنی ساکھ بچانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریاں پورا کرنا چاہیے: فلسطینی وزارت خارجہ
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ
مئی
غزہ زمین، ہوا اور سمندر سے صیہونی جارحیت کی زد میں
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے ہمہ گیر حملوں
مئی
غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی: شبلی فراز
?️ 2 فروری 2021غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی: شبلی فراز اسلام
فروری
یمنی فوج کا بہار فتح نامی آپریشن کی تفصیلات کا اعلان
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ وہ اتوار
اکتوبر
امریکہ نے موساد سے ایران کے خلاف اچانک کارروائی کرنے کو منع کیا
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : ایک اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے موساد
دسمبر
وہ خبر جسے المیادین نے اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: المیادین چینل نے شامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ
جولائی
20% اسرائیلی نوجوان خودکشی کی طرف مائل ہیں: صہیونی میڈیا
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا والا نے مزید کہا کہ 44% اسرائیلی نوجوان مسلسل
جون
قدس فورس اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے سربراہان کے درمیان بات چیت
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسدران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل
مئی