🗓️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اسٹوریز میں عام تصاویر اور سیلفیز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ویڈیو میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش کردیا۔
ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صارفین کو مذکورہ فیچر صرف ٹک ٹاک اسٹوریز میں دستیاب ہوگا، جس کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو اے آئی ویڈیو میں تبدیل کر سکیں گے۔
مذکورہ فیچر کو ’اے آئی الائیو‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اسٹوریز میں شیئر کردہ تصاویر کو ایک کلک کے ذریعے اے آئی ویڈیو سے تبدیل کر سکیں گے۔
فیچر کے تحت اگر کوئی صارف اسٹوری کیمرا کے ذریعے اپنی تازہ سیلفی بنائے گا تو اے آئی فیچر ان کی سیلفی کو اے آئی ویڈیو میں تبدیل کرنے کا آپشن فراہم کرے گا۔
اسی طرح صارف کی جانب سے نکالی گئی تصویر کو بھی اے آئی ویڈیو میں تبدیل کیا جا سکے گا، اے آئی ٹولز از خود تصویر یا سیلفی میں دوسری چیزیں شامل کرکے تصویر کو ویڈیو میں تبدیل کر دیں گے۔
یعنی اگر صارف کی کھلے میدان میں تصویر بنی ہوئی ہوگی تو اے آئی ٹولز تصویر میں بادل، پہاڑ، دریا اور سمندر سمیت دیگر نظارے بھی شامل کرنے کا آپشن فراہم کریں گے۔
اسی طرح صارفین اپنی تصاویر کو اے آئی ویڈیو میں تبدیل ہونے پر پسند نہ آنے پر ایڈٹ بھی کر سکیں گے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے تصاویر کو اے آئی ویڈیوز میں تبدیل کیے جانے کے بعد ویڈیوز پر اے آئی کا لیبل بھی لگایا جائے گا جب کہ ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر بھی معلوم ہوجائے گا کہ ویڈیو اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے سیٹلائٹ نگرانی کے نظام کا آغاز
🗓️ 3 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پنجاب کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ کی جدید ترین
اپریل
کابل ایئرپورٹ حملے کے بارے میں پینٹاگون کا جھوٹ
🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:کابل ایئرپورٹ پر داعش کے خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے
فروری
پی ٹی آئی کے لیے نقصان دہ لوگوں کے ساتھ کیا کیا گیا؟ حامد خان کی زبانی
🗓️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان نے کہا ہے
جولائی
بشام حادثہ: وزیر داخلہ کا چینی سفارتخانے کا دورہ، تفتیشی ٹیم کو بریفنگ
🗓️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد
مارچ
نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی، وزیر اعظم تین ناموں میں سے ایک کو منظوری دیں گے
🗓️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی
اکتوبر
بے قابو آگ؛ گرمیوں میں یونان کا ڈراؤنا خواب
🗓️ 8 اگست 2021سچ خبریں:یونان کے جنگلات میں آتشزدگی جو کل تک پانچویں روز بھی
اگست
قومی ہیرو کا ملک میں بےمثال استقبال
🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں ہفتے کی رات اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم
اگست
اردگان کی نیتن یاہو سے نیویارک میں ملاقات
🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے نیویارک میں ترک ہاؤس
ستمبر