?️
نیویارک(سچ خبریں)واٹس ایپ صارفین کے لئے عالمی سطح پر مقبول ویڈیو کالنگ ایپ واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی سے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔جس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ صارف جب چاہے نئی پالیسی قبول کر سکتا ہے اور پالیسی قبول نہ کرنے پر اس کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔
حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ واٹس ایپ صارفین کے ذاتی پیغامات نہیں دیکھ سکتا اور نہ ہی کمپنی نئی پالیسی قبول نہ کرنے پر صارف کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرے گی کیوں کہ صارف جب چاہے نئی پالیسی قبول کرسکتا ہے۔
کمپنی کی جانب سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کلینڈر چیک کریں، کافی ڈالیے، آئیے یہ کرتے ہیں۔پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم آپ کے ذاتی پیغامات نہیں دیکھ سکتے، نہ ہی ہم آپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کریں گے، جی ہاں آپ جب چاہیں ہماری پالیسی قبول کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے اپنے ایک بیان میں وضاحت دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پرائیویسی پالیسی نہ ماننے والے صارفین کا اکاؤنٹ فوری طور پر ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔واٹس ایپ کے پیغام کے مطابق اگر کوئی صارف یہ پالیسی قبول نہیں کرے گا تو اسے بار بار نوٹیفکیشن بھیج کر یاد دہانی کروائی جائے گی کہ اگر وہ نئی شرائط قبول نہیں کریں گے تو ابتدائی طور پر وہ اپنی چیٹ لسٹ تک رسائی حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ اتنا ہی نہیں بلکہ کچھ ہفتوں بعد پالیسی کو تسلیم نہ کرنے والے صارف کی واٹس ایپ سے کال کی سہولت بھی ختم کردی جائے گی جب کہ بعدازاں اس کا واٹس ایپ بند کر دیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
مہران اور کامرہ بیس حملوں میں اربوں کے طیارے تباہ ہوئے، کیا 9 مئی کا جرم زیادہ سنگین ہے؟ سپریم کورٹ
?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت
جنوری
جنین حملے میں صیہونیوں کے لیے 4 پریشان کن حقائق
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس
جولائی
بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ایک لمبے عرصے کے بعد مسلسل قیمتوں میں اضافے کے
اپریل
روسی تجزیہ کار: ایران پر حملہ اسرائیل کی بڑی غلطی تھی
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ایک روسی تجزیہ کار اور سیاسی امور اور مشرق وسطیٰ
جون
حکومتِ پنجاب کی ترین گروپ کو منانے کی کوشش جاری
?️ 27 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) حکومت پنجاب بظاہر جہانگیر ترین گروپ کا دباؤ محسوس کرتی
مئی
فلسطینیوں کے ایک حملے میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: جہاں تل ابیب نے غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں
دسمبر
آئین پر عمل نہ کرنے سے ملک کا ہر ادارہ کمزور ہو رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
?️ 23 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا
ستمبر
ماہ رمضان کے احترام میں حریت رہنماؤں کو بلا قید و شرط رہا کیا جائے: کشمیری تنظیمیں
?️ 13 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی متعدد تنظیموں نے بھارتی حکومت سے
اپریل