واٹس ایپ ’چینل‘ میں متعدد فیچرز پیش کیے جانے کا امکان

🗓️

سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں پاکستان میں ’چینل‘ فیچر کو پیش کیا تھا۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ چینل میں مزید فیچر پیش کرنے پر کام کر رہا ہے اور جلد ہی اس میں پول سمیت دیگر آپشنز کو پیش کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین چینل کے فیچر میں پول کے آپشن کو پیش کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینل میں پولز پر فالوور اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے، تاہم رائے دینے والے فالورز کے فون نمبرز چینل کے ایڈمن کو نظر نہیں آئیں گے۔

چینل پر دیے جانے والے پولز میں کوئی بھی فالوور ایک ہی آپشن پر کلک کرنے کے اہل ہوں گے، تاہم صارفین کو اختیار ہوگا کہ وہ آپشن کو تبدیل بھی کریں۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ واٹس ایپ پر پولز کے فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے اگلے تین ماہ کے اندر متعارف کرایا جائے گا۔

اسی طرح چینل میں مزید افراد کا ایڈمن بنانے کا فیچر بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے، اس وقت کسی بھی چینل کا صرف ایک ہی ایڈمن ہو سکتا ہے۔

چینلز کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس میں ’ویو‘ کا آپشن بھی دیا جائے گا، یعنی چینل کے ایڈمن کو یہ معلوم ہوجائے گا کہ کتنے افراد نے چینل کے مواد کو دیکھ لیا۔

اس وقت چینل پر صرف فالوورز کے ری ایکشن سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ مواد کو کسی نے دیکھا یا نہیں لیکن نئے فیچر سے ایڈمن کو مواد کو دیکھنے والوں کی تعداد بھی معلوم ہوجائے گا۔

یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ نئے فیچرز کو کب تک چینلز میں متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اگلے چند ماہ میں ترتیب وار تمام فیچرز کو اس کا حصہ بنایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

شادی سے قبل شوہر کے ساتھ پولیس نے پکڑا تو عمران خان چھڑانے آئے، نادیہ جمیل

🗓️ 12 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ

اسرائیلی قیدی کا قسام جنگجو کے ماتھے پر فوجی بوسہ

🗓️ 23 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا کہ غزہ

شمالی شام میں ترک کرائے کے فوجیوں کی خود سوزی، 22 ہلاک اور زخمی

🗓️ 18 جون 2022سچ خبریں:   شام میں موجود الجبہت الشامیہ اور احرار الشام نامی گروہ

نیب ترامیم بحال: جمہوری لوگ غیر جمہوری رویے کو فروغ دے رہے ہیں، شبلی فراز کی تنقید

🗓️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و رہنما پاکستان

یمنی فوج کی جنگی مشقیں

🗓️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: یمنی فوج کے رینجر یونٹوں نے یمن میں امریکی اور

نیتن یاہو پر مقدمہ کا امکان

🗓️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: کچھ عبرانی ذرائع نے اعلان کیا کہ نیتن یاہو پر

عدلیہ سے آئین و قانون کا محافظ بننے کی توقع ہے وزیراعظم نے کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کا اجرا کردیا

🗓️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب ٹیسٹ رن کے بعد

گوانتاناموبے میں امریکی جرائم کی منظم حمایت!

🗓️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: 20 سالوں میں پہلی بار اقوام متحدہ کے خصوصی انسپکٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے